انوارالعلوم (جلد 23) — Page 448
انوار العلوم جلد 23 448 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ کیا جاتا کہ احمدی اسلام کے غدار ہیں کیونکہ انگریز کی اطاعت کرتے ہیں اور پاکستان میں آکر اس کے بالکل بر خلاف یہ کہا جارہا ہے کہ احمدی پاکستان کے خلاف متوازی حکومت بنا رہے ہیں۔ایک ہی تعلیم دو جگہ پر دو مختلف نتیجے کس طرح پیدا کر سکتی ہے۔احمدی تعلیم کی رُو سے تو صرف احمدی جماعت ہی نہیں بلکہ احمدی جماعت کا امام بھی پاکستان کی حکومت کے تابع ہیں اور اُن کا فرض ہے کہ پاکستان کی حکومت کے تابع رہیں۔باقی رہا یہ بے وقوفی کا سوال کہ اگر کسی وقت امام حکومت کے خلاف حکم دے تو پھر احمدی کیا کریں گے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم اُس شخص کو امام تسلیم کرتے ہیں جو سب سے زیادہ شریعت کی پابندی کرنے والا اور دوسروں کو پابند بنانے والا ہو۔پس یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف حکم دے۔کل کو اگر کوئی کہے کہ اگر تمہارا مذہب چوری اور ڈاکہ ڈالنے کا حکم دے تو تم کیا کرو گے ؟ تو ہم اس کو بھی یہی جواب دیں گے کہ ہمارا مذہب چوری اور ڈاکہ کا حکم دے ہی نہیں سکتا کیونکہ یہ اُس کی رُوح کے خلاف ہے۔اگر یہ اعتراض پڑتا ہے تو مودودی صاحب پر البتہ پڑتا ہے جو امیر بھی ہیں اور سیاست بھی اُن کے مقاصد میں داخل ہے۔اُن کے متعلق کہا جاسکتا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف ہوئے تو اُن کی جماعت کیا کرے گی۔وَأَخِرُ دَعَوْنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ “۔( الناشر الشركةالاسلاميه لمیٹڈربوہ) 1 آل عمران: 192،191 2: الشمس: 9 4: العنكبوت: 70 5: الاعراف :36 3: الروم: 31 6: نهج البلاغه صفحه 101 مطبوعہ بیروت لبنان الطبعة الاولى 1967ء 7: الانبياء: 17 10: الذاريات: 57 8: الانبياء: 31 9: المؤمنون: 116 11: البقرة: 139 12: بخاری کتاب الاِسْتِئُذَان باب بدء السَّلام 13: پیدائش باب 1 آیت 27 14: البقرة: 31 15: الاحزاب: 73