انوارالعلوم (جلد 23) — Page 445
انوار العلوم جلد 23 445 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ سو ہماری اِس کتاب اور دوسری کتابوں میں کوئی لفظ یا کوئی اشارہ ایسے معزز لوگوں کی طرف نہیں ہے جو بد زبانی اور کمینگی کے طریق کو اختیار نہیں کرتے“۔416 سوال نمبر 9 متعلق اعتراض کہ جماعت احمدیہ نے اپنے آپ کو دوسرے مسلمانوں سے علیحدہ رکھا ہے ؟ ، نہم: کہا جاتا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں سے الگ رہنے کی کوشش کی ہے مثلار بوہ بنایا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ ربوہ بنانا مسلمانوں سے الگ رہنے کے لئے نہیں ہے بلکہ مرکزی انتظام کی درستی کے لئے ہے۔جہاں یونیورسٹیاں بنتی ہیں یونیورسٹی کے تمام متعلقات وہاں اکٹھے کر دیئے جاتے ہیں۔انگلستان میں آکسفورڈ اور کیمرج یونیورسٹیوں کو آکسفورڈ اور کیمرج کے شہروں کے معاملات میں دخل دینے کے مواقع بہم پہنچائے گئے ہیں اور ایسا ماحول پیدا کیا گیا ہے جس سے یونیورسٹی زیادہ آسانی سے چل سکے۔اس کے یہ معنے تو نہیں کہ وہ ایک الگ گورنمنٹ ہے اور انگلستان کے خلاف منصوبے کر رہی ہے۔چونکہ احمدی بعض باتوں میں دوسرے مسلمانوں سے گو عقیدہ یا شرعاً نہیں لیکن عملاً اختلاف رکھتے ہیں مثلاً سود کو جائز نہیں قرار دیتے، سینما دیکھنا پسند نہیں کرتے، ناچ گانے پسند نہیں کرتے۔اگر وہ اپنا مرکز ایسی جگہ بنائیں جہاں سینما بھی ہوں، ناچ گانے بھی ہوں، سُود کے سامان بھی ہوں تو وہ اپنے نوجوانوں اور اپنے کمزوروں کی عادتوں کی اصلاح میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو سکتے۔اسی طرح جو بیرونی مقامات سے لوگ آتے ہیں اگر ہر قسم کی عیاشی کے سامان جو دوسرے شہروں میں پائے جاتے ہیں اُن کے مرکز میں بھی پائے جائیں تو باہر سے آنے والے لوگوں کے وقت کو پوری طرح دین میں مشغول نہیں رکھا جاسکتا۔کوئی شخص ایک دن کے لئے آتا ہے کوئی دو دن کے لئے آتا ہے۔اگر وہ اس وقت میں سے بھی کچھ بچا کر سیر اور تماشے میں لگا دے تو اُس کے آنے سے