انوارالعلوم (جلد 23) — Page 372
انوار العلوم جلد 23 372 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ 315 " رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ”شادی کفو میں کرو“۔اس لئے یہ بھی ایک کفو ہے کہ انسان ایک امام کو مانتا ہے اور دوسرا اُسے کافر کہتا ہے تو کفو تو آپ ہی بدل جاتا ہے۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے باوجود ابو جہل کے خاندان کے مسلمان ہو جانے کے ابو جہل کی بیٹی لینے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منع فرمایا اور یہاں تک فرما دیا کہ خدا کے دُشمن اور خدا کے رسول کی بیٹیاں ایک گھر میں جمع نہیں ہو سکتیں۔حالانکہ وہ لوگ مسلمان تھے “۔316 شادی کے لئے کفو کی شرط پس شادی کے لئے صرف مسلمان ہونے کی شرط نہیں کفو کی بھی شرط ہے۔اگر کوئی شخص اپنی ایم۔اے لڑکی کو ایک جاہل مرد سے نہیں بیاہتا تو اس کے یہ معنی تو نہیں ہوتے کہ وہ اسے خارج از ملت اسلامیہ سمجھتا ہے یا ایک امیر آدمی اپنی لڑکی ایک غریب سے نہیں بیاہتا تو اس کے یہ معنے کہاں ہوتے ہیں کہ وہ اُسے خارج از ملت اسلامیہ سمجھتا ہے۔ہاں یہ سمجھتا ہے کہ کفو نہ ہونے کی وجہ سے دونوں کا میل آپس میں مناسب نہیں۔اس سے نہ غیر قومیت ثابت ہوتی ہے، نہ غیر مذہب ثابت ہوتا ہے صرف سوشل تعلقات کی رفتت اِس کا باعث ہوتی ہے۔سوال نمبر 6 شق اول متعلق خوشامد انگریز و غیره ششم۔یہ کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایک غیر مسلم حکومت کی اطاعت کی تعلیم دی ہے اور اس کی تائید میں جہاد کو منسوخ قرار دے دیا ہے اور اس کی خوشامد کی ہے۔اس کے متعلق یاد رہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ کی پیدائش سکھوں کے زمانہ میں ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے بچپن کے زمانہ میں سکھوں کے مظالم دیکھے تھے جو مسجدوں کو گراتے تھے اور مسجدوں کو گرا کر اصطبل بناتے تھے ، مسلمان لڑکیوں کو اُٹھا کر لے جاتے تھے ، مسلمانوں کے مال لوٹ لیتے تھے ، اذان نہیں دینے دیتے تھے۔اس کے بعد