انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 335 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 335

انوار العلوم جلد 23 335 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ آگیا ہے۔پھر وہ کہتے ہیں کہ ایک تیسر ا گر وہ بھی مسلمانوں میں ہے جن کا یہ خیال ہے کہ اس پیشگوئی۔سے یہ مراد نہیں کہ حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں آئیں گے بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ عیسی نامی کوئی شخص رسولِ کریم کی اُمت میں سے ہو گا۔اس میں مسیح کی رُوح داخل کر دی جائے گی لیکن یہ دونوں خیال اہمیت نہیں رکھتے مگر اصل حقیقت اللہ تعالیٰ کو ہی معلوم ہے“۔اِس حوالہ سے ظاہر ہے کہ مسلمانوں میں دو گروہ ایسے رہے ہیں جن کا یہ عقیدہ تھا کہ مسیح فوت ہو چکا ہے اور دوبارہ جو شخص آئے گاوہ اسی اُمت میں سے ہو گا۔اُن میں سے ایک گروہ کا یہ عقیدہ تھا کہ ایک امتی شخص مسیح کے اخلاق اور آپ کے کمالات کو حاصل کر کے عیسیٰ بن مریم کہلائے گا۔جس طرح احمدی کہتے ہیں اور دوسرے گروہ کا یہ خیال تھا کہ ہو گا تو وہ کوئی امتی شخص مگر اُس کا نام بھی عیسی ہو گا مگر اُس کے اندر مسیح کی رُوح داخل کر دی جاوے گی۔مسیح کا جسم بہر حال واپس نہیں آئے گا۔اِس میں کوئی شبہ نہیں کہ صاحب کتاب نے یہ لکھا ہے کہ اکثر مسلمانوں کا عقیدہ یہی ہے کہ حضرت عیسی واپس آئیں گے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صاحب کتاب نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دونوں عقیدے کہ مسیح دوبارہ نہیں آئیں گے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ صاحب کتاب نے یہ بھی لکھا ہے کہ قطعیت کے ساتھ کسی بات کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔حقیقت اللہ ہی کو معلوم ہے۔گویا اس زمانہ میں جب تک مسیح موعود ظاہر نہیں ہوئے تھے اُن کے نزدیک مسیح کے دوبارہ نازل ہونے کے عقیدہ کو ترجیح تو دی جاسکتی تھی مگر اُسے جزو ایمان قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔ورنہ وہ وَاللهُ بِالصَّوَاب نہ لکھتے۔کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ اللہ ایک ہے۔وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔کیا کوئی۔کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ محمد رسول اللہ اللہ کے رسول ہیں۔وَاللهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔کیا کوئی ن شخص کہہ سکتا ہے کہ قرآن خدا کی کتا ہے۔وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔کیا کوئی۔کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ فرشتے حق ہیں۔وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔کیا P