انوارالعلوم (جلد 23) — Page 271
انوار العلوم جلد 23 271 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ بھی تبلیغ اشاعت حق کی سعادت میں حصہ لیں؟ کیا ہندوستان میں ایسے متمول مسلمان نہیں ہیں جو چاہیں تو بلا دقت ایک ایک مشن کا خرچ اپنی گرہ سے دے سکتے ہیں؟ یہ سب کچھ ہے لیکن افسوس کہ عزیمت کا فقدان ہے۔فضول جھگڑوں میں وقت ضائع کرنا اور ایک دوسرے کی پگڑی اُچھالنا آج کے مسلمانوں کا شعار ہو چکا ہے“۔84 مولانا ابو الکلام آزاد کے مولانا ابو النصر آہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی برادر اکبر مولانا ابوالنصر آہ زندگی میں 1905ء میں قادیان آئے اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنے تاثرات اخبار وکیل “امر تسر میں شائع کرائے۔لکھتے ہیں:۔چھوٹے سے لے کر بڑے تک ہر ایک نے بھائی کا سلوک کیا اور مولانا حاجی حکیم نورالدین صاحب جن کے اسم گرامی سے تمام انڈیا واقف ہے اور مولانا عبد الکریم صاحب جن کی تقریر کی پنجاب میں دھوم ہے مولوی مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر ”بدر جن کی تحریروں سے کتنے انگریز یورپ میں مسلمان ہو گئے ہیں، جناب میر ناصر نواب صاحب دہلوی جو مرزا صاحب کے خسر ہیں ، مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے۔ایل۔ایل۔بی ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز، مولوی یعقوب علی صاحب تراب ایڈیٹر الحکم، جناب شاہ سراج الحق صاحب وغیرہ وغیرہ پرلے درجے کی شفقت اور نہایت محبت سے پیش آئے“۔”مرزا صاحب کی صورت نہایت شاندار ہے جس کا اثر بہت قوی ہوتا ہے۔آنکھوں میں خاص طرح کی چمک اور کیفیت ہے اور باتوں میں ملائمت ہے۔طبیعت منکسر مگر حکومت خیز ، مزاج ٹھنڈا --------------------------