انوارالعلوم (جلد 23) — Page 219
انوار العلوم جلد 23 219 تعلق باللہ مقصد یہ ہو کہ تیری محبت اتنی پیاری ہو کہ مرکز حیات کی محبت بھی میرے دل میں اس قدر نہ ہو۔بہر حال یہ دعا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مانگا کرتے تھے اور جس پر دوام انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کر دیتا ہے۔وقت کم تھا لیکن پھر بھی میں نے جلدی جلدی اپنے مضمون کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔دوستوں کو چاہیے کہ اپنے اندر تغیر پیدا کرنے کی کوشش کریں تا کہ یہ جسمانی زندگی ختم ہونے سے پہلے پہلے ہم میں سے ہر شخص کے دل میں محبت الہی پید اہو جائے۔ا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی محبت عطا فرمائے اور اپنے ماسوا کی محبت ہمارے دلوں سے سرد کر دے اور جن سے محبت کرنا اُس کے منشاء کے مطابق ہو اُن سے اِس قسم کی اور اتنی محبت ہمیں ہو کہ جس سے خدا تعالیٰ کی محبت بڑھے اور اُس کا تعلق زیادہ ہو حتی کہ ہماری محبت اُس کی محبت کو کھینچ لے اور وہ ہمارا چاہنے والا ہو جائے اور ہم 66 اُس کے۔اللَّهُمَّ أَمِيْنَ وَأَخِرُ دَعْوَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ۔“ 1: المدثر : 32 :2 3: تذکرہ صفحہ 10۔ایڈیشن چہارم پیدائش باب 5 آیت 22۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور 1943ء 5 جیوش انسائیکلو پیڈیا جلد 5 صفحہ 178 تا181 (ترجمہ مفہوماً) 6 پیدائش باب 32۔آیت 24 تا 28۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور 1943ء 7 تا 9 اقرب الموارد جلد 2 صفحہ 821۔مطبوعہ بیروت 1889ء 10: المنجد صفحہ 526۔مطبوعہ بیروت 1960ء :11 12: العلق: 3 :13