انوارالعلوم (جلد 22) — Page 623
انوار العلوم جلد ۲۲ ۶۲۳ سیر روحانی (۶) خوبصورتیاں اس حسین چہرہ کے سامنے ماند پڑگئیں اور دوست اور دشمن سب کے سب یک زبان ہو کر پکار اٹھے کہ محمد حقیقتا محمد اور قابل تعریف ہے صلی اللہ علیہ وسلم۔عظیم الشان در بار غرض یہ کیسا عظیم در بار ہے کہ اس میں بادشاہ کی طرف سے اپنے درباری کو جو انعام دیا گیا وہ دنیا کی شدید مخالفت کے با وجود قائم رہا، قائم ہے اور قائم رہے گا۔حکومتیں اس روحانی گورنر جنرل کے مقابلہ میں کھڑی ہوئیں تو وہ مٹادی گئیں سلطنتوں نے اس کو ترچھی نگاہ سے دیکھا تو وہ تہہ وبالا کر دی گئیں ، بڑے بڑے جابر بادشاہوں نے اس کا مقابلہ کیا تو وہ مچھر کی طرح مسل دیئے گئے کیونکہ اس دربارِ خاص کا بادشاہ یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اُس کے مقرر کردہ گورنر جنرل کی کوئی ہتک کرے یا اس کے پہنائے ہوئے جبہ کو کوئی اُتارنے کی کوشش کرے۔وہ اپنے درباریوں کے لئے بڑا غیور ہے اور سب سے بڑھ کر وہ اس درباری کے لئے غیرت مند ہے جس کا مبارک نام محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے خدا تعالیٰ کی اس پر لاکھوں برکتیں اور کروڑوں سلام ہوں۔امِيْنَ يَارَبَّ الْعَلَمِينَ۔لے چوری : سرا گائیں جن کی دُم کی پوریاں بادشاہوں اور امیروں کے سر پر ہلاتے ہیں، ایک پنکھا نقرئی بنی اسرائیل: ۱۱۲ البقرة : ۲۵۶ سبا : ۴ ۵ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۶۶ - المكتب الاسلامی بیروت الشفا القاضي ابي الفضل عياض الجزء الاول صفحہ ۷۷ مطبوعہ ملتان ك البقرة: ۳۲ تا ۳۴ ۱۰ ص: ۶۶ تا ۷۹ الاعراف: ۱۲ 2 الاحزاب : ۷۳ مسلم كتاب البر والصلة باب اذا احب الله عبدا احبه لعباده النجم: ۸ تا ۰ 1۔ها الاحزاب : ۵۷ الانعام: ۱۰۴ المدثر: ۲تا۸ كل المنجد عربي اُردو صفحہ ۳۱۱ مطبوعہ کراچی ۱۹۷۵ء الانفال: ۱۸ ۱۸ تا ۲۰ اقرب الموارد الجزء الاول صفحه ۳۱۹ مطبوعہ بیروت ۱۸۸۹ء