انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 447

انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۴۷ چشمہ ہدایت ہیں کہ ایمان۔ایمان۔یا ایمان کا کیا ہے۔اللہ کا فضل ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ ہمیں ایمان نصیب ہے لیکن ہم کبھی یہ نہیں سمجھتے کہ ایمان ہوتا کیا ہے۔آیا ایمان صرف پانچ حرفوں کے جمع ہونے کا نام ہے؟ آخر ہر چیز کی کوئی حقیقت ہوتی ہے، خربوزہ کی کوئی حقیقت ہے ، آم کی کوئی حقیقت ہوتی ہے، ہم کپڑے کا لفظ بولتے ہیں تو اس کی بھی کوئی حقیقت ہوتی ہے۔کپڑا کھڈ رکھی ہے، کپڑا کمخواب بھی ہے، کپڑا زربفت بھی ہے۔پس ہمیں سوچنا چاہئے کہ آخر یہ جو لفظ ایمان ہے اس کا کیا مفہوم ہے؟ ہم سمجھتے ہیں کہ جب ہمارے دماغ میں کوئی عقیدہ راسخ ہو گیا اور ہم نے سمجھ لیا کہ فلاں چیز کچی ہے اور ہم نے منہ سے کہہ دیا کہ یہ چیز کچی ہے تو گویا ہم کو ایمان نصیب ہو گیا حالانکہ اسلام یہ معنے نہیں کرتا۔ایمان کا لفظ امن سے نکلا ہے اور امن تو آپ لوگ جانتے ہی ہیں روزانہ بحث ہوتی ہے کہ دُنیا میں امن ہونا چاہئے ، امن ہونا چاہئے گو ساتھ ہی یہ بحث بھی ہوتی ہے کہ جہاں احمدی جلسہ ہو اُس میں سر پھٹول ہونی چاہئے اور ان کے جلسہ کو برخاست کر دینا چاہئے۔بہر حال ایمان کے معنے ہیں امن دینا۔سو اب ایمان کے معنے خالی عقیدہ کے مان لینے کے نہ ہوئے ایمان تو اُس چیز کو کہیں گے کہ کسی عقیدہ کو ایسا مان لینا جو امن دے دے۔اگر اس کے ساتھ اسے امن مل گیا ہے تو وہ ایمان ہے اور اگر امن نہیں تو نام ہے ایمان نہیں۔اب ایک امن تو وہ ہے جو ہمارے دیکھنے میں نہیں آتا مثلاً لوگ کہتے ہیں الحمديته ہم دوزخ سے بچ جائیں گے اور جنت میں چلے جائیں گے۔سو دوزخ کو کس نے دیکھا اور جنت کو کس نے دیکھا۔ہندو بھی یہی کہتا ہے کہ میں دوزخ سے بچ گیا اور جنت میں چلا گیا۔گھتا ، سُور ، بلی بن گئے تو دوزخ ہوگئی ، آدمی بن گئے تو جنت ہو گئی۔پس وہ بھی یہی کہتا ہے ، بدھ بھی یہی کہتا ہے کہ بُرے اعمال ہوں گے تو جو نہیں بھگتوں گا۔بُرے اعمال نہ ہوئے تو نہیں بھگتوں گا۔عیسائی بھی یہی کہتا ہے کہ جس کے بُرے اعمال ہوں گے وہ ہمیشہ ہمیش کی دوزخ میں جائے گا اور آگ اور پتھر اور گندھک اور کیا کیا بلاؤں میں وہ جلایا جائے گا اور اگر عیسائیت پر پکا ہوا ایمان ہوا اور صحیح پر پختہ ایمان ہوا تو اگلے جہان میں نہایت ہی خوشحال قلب کے ساتھ رہے گا تو کیا فرق ہے ہمارئے