انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 440

انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۴۰ (۹) حضرت مسیح ناصری کی سیرت قرآن مجید کی روشنی میں۔(۱۰) تاریخ اسلام بعہد حضرت عمرؓ (11) تاریخ اسلام بعہد حضرت ابوبکر (۱۲) سُود کے متعلق ہمارا نقطۂ نظر۔(۱۳) علوم متعلقہ حدیث۔(۱۴) جہاد۔(۱۵) انڈیکس کتاب تذکرہ۔(۱۶) احکام صوم اور اس کی اصولی حکمتیں چشمہ ہدایت (۱۷) اسلامی قانون وراثت۔یہ گویا ۷ اکتا بیں انشاء اللہ تعالیٰ مارچ تک تیار ہو جائیں گی اور خدا تعالیٰ نے چاہا تو ان میں سے بہت سی ۱۹۵۲ء میں شائع کر دی جائیں گی۔آئندہ کے لئے اس سے زیادہ وسیع مضامین دینے کا ارادہ ہے۔چونکہ اس دفعہ لڑکوں کو صرف تین تین مہینے کی مہلت دی گئی ہے۔طریق کار یہ اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ہیڈنگ جو رکھے گئے ہیں ان کے متعلق کہا گیا کہ وہ ان کے ضمنی عنوان لکھ کر لائیں کہ ان کے کون کون سے پہلوؤں پر وہ روشنی ڈالیں گے پھر ان کا پرو فیسر جس کے ذمہ وہ مضمون لگایا گیا ہے پرنسپل اور وکیل التعلیم اور وہ طالبعلم باری باری میرے پاس آئے اور میری مجلس میں ان پر غور کر کے اس کی اصلاح کی گئی جو غیر ضروری مضمون تھے وہ کاٹے گئے اور جو ضروری حصے رہ گئے تھے اُن کو داخل کر کے پھر وہ مضمون ان کو دیا گیا کہ اس پر وہ کتاب لکھ کر لائیں۔آئندہ کے لئے ارادہ ہے زیادہ مستقل کتابیں ہوں جن کے اوپر وہ ایک لمبا عرصہ غور کرنے کے بعد مضمون لکھ سکیں۔اس کے علاوہ کچھ لٹریچر ہندوؤں اور سکھوں کے لئے بھی تیار ہو رہا ہے۔جماعت کو اس کے متعلق یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ کتابیں اگر لکھ کر الماریوں میں پڑی رہیں تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔دوستوں کو کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہئے اور کتابیں پڑھوانے کی