انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 422 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 422

انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۲۲ افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۵۱ء کے بڑے سے بڑے بادشاہ ، دُنیا کے بڑے سے بڑے حاکم ، دُنیا کے بڑے سے بڑے حکمران، دُنیا کے بڑے سے بڑے لیڈر انسانی امداد پر بھروسہ کرتے ہیں۔ان کی تکلیفوں کے وقت کچھ انسان آگے آتے ہیں مگر تمہاری تکلیفوں کے وقت خدائے واحد خود آسمان سے اُتر آتا ہے۔پس یہ ایام بہترین ایام ہیں جو کسی قوم اور کسی فرد کو کبھی حاصل ہوئے ہوں۔یہی وہ انعام ہے جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت کو حاصل ہوا، یہی وہ انعام ہے جو حضرت عیسی کی جماعت کو حاصل ہوا، یہی وہ انعام ہے جو حضرت موسٹی کی جماعت کو حاصل ہوا اور یہی وہ انعام ہے جس کے لئے خدا نے ہمیں یہ دعا سکھائی ہے کہ ا د ننا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ : کے پس یہ چیز جو کہ بہترین انعاموں میں سے ہے اور وہ خلعت جو ہمیشہ ہی اللہ تعالیٰ کے خاص لوگوں کو پہنایا جاتا ہے وہ آج آپ لوگوں کو پہنایا گیا ہے۔اور در حقیقت ہم اس لئے بھی یہاں جمع ہوئے ہیں تا کہ اپنے رب کے حضور میں اپنا اظہارِ شکریہ کریں اور اُس کی خدمت میں عرض کریں کہ ہم اس انعام کی قدر کرتے ہیں جو آپ کی طرف سے ہم پر نازل کیا گیا ہے۔پس اپنے ان ایام کو شکر گزاروں اور قدردانوں کے ایام کی طرح گزارو۔لغو باتوں ، فضول باتوں اور بریار باتوں میں اپنے اوقات صرف مت کرو۔کبھی نہ کبھی انسانوں پر ایسا وقت بھی آتا ہے خواہ وہ کتنے ہی مشغول ہوں اور کتنے ہی اعلیٰ مقام پر ہوں جبکہ وہ ایک مزاح کے رنگ میں ہوتے ہیں اور ایک خوشی کی حالت میں ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت بھی آتا ہے کہ ایک دفعہ ایک بچہ آپ کے پاس آیا تو آپ نے اُس کو مذاقیہ کہا کہ وہ چڑ یا اُڑ گئی۔اسی طرح وضو فرماتے ہوئے آپ نے منہ سے اپنی گلی کا پانی اُس پر پھینکا۔یہ وقت بھی بے شک آتے ہیں مگر ہر کام کا ایک موقع اور ہر سکتے کا ایک الگ مقام ہوتا ہے۔یہ دن ہمارے لئے ایسے دن ہیں کہ ان میں بہت زیادہ ہمیں عبادت کرنی چاہئے ، بہت زیادہ ہمیں اپنے اوقات دین کی خدمت میں خرچ کرنے چاہئیں اور بہت زیادہ