انوارالعلوم (جلد 22) — Page 8
انوار العلوم جلد ۲۲ Δ عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بناسکتی ہیں خدا کو اپنی ڈھال بناؤ واتَّقُوا الله الذي تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالأَرْحَامَ إن الله كان عليكم رقیب فرماتا ہے۔اے مرد اور عور تو ! اس خدا کو اپنی ڈھال بنا لوجس کا نام لے کر دُنیا میں اپنی اغراض پوری کرتے ہو اور جس کے نام کے ساتھ تم لوگوں سے رحم اور انصاف کی اپیل کرتے ہو اور کہتے ہو خدا کے واسطے یہ معاملہ یوں کرو، خدا کے واسطے یہ معاملہ یوں کرو۔فرماتا ہے جب تم لوگ یہ کہتے ہو کہ خدا کے واسطے ہمارے ساتھ یوں معاملہ کرو تو تم ہماری طاقت اور قوت کا اقرار کرتے ہو۔لیکن ہم تمہیں یہ کہتے ہیں کہ تم جب انسانوں سے خدا کے نام پر اپیل کرتے ہو تو تم کیوں اُسی خدا کے پاس نہیں جاتے اور اُس سے براہ راست اپنا تعلق پیدا نہیں کرتے جو تمام تکلیفوں کو دور کرنے والا ہے۔کیونکہ بہر حال انسانوں میں سے بھی بعض ایسے ہوتے ہیں جس کے سامنے اگر خدا تعالیٰ کا نام بھی لیا جائے تو اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔مثلاً دہر یہ ہیں۔اگر ان کے سامنے خدا تعالیٰ کا نام لیا جائے تو وہ ہنستے ہیں۔اسی طرح بعض سنگدل ڈا کو جب ڈاکہ ڈالتے ہیں یا دشمن کی فوجیں چڑھائی کرتی ہیں تو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اگر ان کے سامنے فریاد کی جائے تو کیا وہ چھوڑ دیتے ہیں؟ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کہیں ڈا کہ پڑا ہو اور لوگوں نے یہ کہا ہو کہ خدا کے واسطے ہمیں چھوڑ دو اور اُنہوں نے چھوڑ دیا ہو؟ یا مثلاً جرمنوں اور انگریزوں کی لڑائی ہو چکی ہے۔اس لڑائی میں کیا وہ گولیاں چلاتے تھے یا خدا کا نام سن کر اپنے دشمن کو چھوڑ دیتے تھے؟ ان کے سامنے اگر ہزار دفعہ بھی خدا کا نام لیا جاتا تو وہ چھوڑتے نہیں تھے۔پس بیشک انسان خدا تعالیٰ کا نام لیتا ہے مگر جس طرح اس نام کا وہ استعمال کرتا ہے وہ غلط ہے۔صحیح طریق یہ ہے کہ انسانی خدا تعالیٰ کے آگے جھکے اور بجائے انسان سے یہ کہے کہ تو خدا کے واسطے مجھے چھوڑ دے وہ خدا تعالیٰ سے ہی کہے کہ اے خدا ! تو اپنی صفاتِ حسنہ سے کام لے کر اور اپنی صفات رحمانیت اور رحیمیت سے کام لیکر مجھ پر رحم کر اور میری مشکلات کو دور فرما دے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے نام لینے کا غلط طریق ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انسانوں سے اپیل کرتا ہے۔حالانکہ جس سے وہ اپیل کر رہا ہوتا ہے وہ بعض دفعہ دہر یہ ہوتا ہے ، بے دین