انوارالعلوم (جلد 22) — Page 262
انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۶۲ سیر روحانی (۵) نے کس قدر منصوبے کئے اور کس طرح اسلام کو مٹانے کے لئے انہوں نے اپنی کوششیں صرف کیں مگر پھر کس طرح صحابہ کرام نے اس دین کی حفاظت کی اور اپنی جانیں قربان کر کے دنیا میں اس کو قائم کیا۔مگر فرماتا ہے کہ ایک زمانہ ایسا بھی آئیگا جب مسلمانوں میں غفلت اور سستی پیدا ہو جائے گی اور لوگ پھر اس دین کو بگاڑنے کی کوشش کریں گے۔جب دنیا میں وہ وقت آئے گا کہ مسلمان سو جائے گا ،صحابہ کرام فوت ہو جائیں گے اور اسلام کو مٹانے والے لوگ پیدا ہو جائیں گے فاتْبَعَهُ شِهَابٌ نَاقِب تو اُس وقت تو خدا تعالیٰ ایک شہاب پیدا کر یگا جو آسمان سے گرے گا اور ایسے لوگوں کو کچل کر رکھ دے یعنی مسیح موعود (علیہ الصلوۃ والسلام ) کا ظہور ہوگا اور اسلام کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔حکومتوں کی طرف سے تعلیم کا انتظام (۹) پھر دنیا میں جو حکومتیں قائم ہوتی ہیں وہ اس بات کی کوشش کیا کرتی ہیں کہ مدر سے جاری کریں ، سکول اور کالج کھولیں اور رعایا کی اعلیٰ تعلیم کا انتظام کریں۔اور تو اور معمولی معمولی ریاستوں میں بھی لوگوں کی تعلیم کا خیال رکھا جاتا ہے اور بعض دفعہ ان کی طرف سے ایسا اعلان سُننے میں آجاتا ہے کہ ہم اپنی رعایا کے بڑے خیر خواہ ہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں ایک مڈل سکول جاری کیا جائے مگر اسلام جس حکومت کو قائم کرتا ہے اس کا رنگ بالکل اور ہے اور اس کی تعلیم کا دستور بالکل نرالا ہے۔سکول میں آخر وہی جائے گا جو فیس دے سکتا ہے، جو کتا ہیں خرید سکتا ہے ، جو تعلیمی اخراجات کو برداشت کر سکتا ہے، جو مضبوط قومی اور اچھا دماغ رکھتا ہے مگر اس دربار عام سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم علوم روحانیہ کی جو یونیورسٹی قائم کر رہے ہیں اس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے تمہیں گھر سے نکلنے کی بھی ضرورت نہیں ،تمہیں چار پائی سے بھی اُٹھنے کی ضرورت نہیں، تمہیں ہاتھ ہلانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ والَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا، وَإِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسنين ٣٠ اور وہ لوگ جو اپنے دل میں ہمارا عشق رکھیں گے، جو ہماری طرف محبت اور پیار کے ساتھ رجوع کریں گے ہم اپنے علم کے دروازے اُن پر کھول دیں گے، نہ اس میں کتابیں خریدنے کی