انوارالعلوم (جلد 22) — Page xxi
۱۶ جلسہ گاہ تشریف لا کر مختصر خطاب فرمایا جس میں حضور نے ان مبارک دنوں کی مناسبت سے نصیحت فرمائی کہ یہ دن عبادات بجالانے اور خدمت دین بجالانے کے ہیں۔ان ایام کو شکر گزاروں کی طرح بسر کرو اور لغو باتوں سے پر ہیز کرو۔یہ ایام اُن بہترین ایام میں سے ہیں جو کسی قوم یا کسی فرد کو کبھی حاصل ہوئے ہوں۔حضور نے اس خطاب میں جماعت کی مخالفت کا بھی ذکر فرمایا کہ یہ بہترین انعام ہے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ وابستہ رہنے والی جماعتوں کو ملا کرتا ہے۔(۲۰) چشمہ ہدایت جلسہ سالانہ ۱۹۵۱ء کے درمیانی دن یعنی ۲۷ / دسمبر کو حضور نے لجنہ میں جا کر خطاب نہ فرمایا بلکہ مردوں کے جلسہ گاہ سے ہی عورتوں کو مخاطب ہو کر تبلیغ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ اپنے فرائض کی طرف توجہ کرو اور اس سستی اور غفلت کو چھوڑ دو۔نیز حضور نے تعمیر دفتر لجنہ اماءاللہ پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے ہالینڈ کی بیت الذکر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے اس دن چشمہ ہدایت کے نام سے بصیرت افروز خطاب فرمایا لیکن اس سے قبل چند متفرق امور کی طرف بھی حضور نے توجہ دلائی۔جس میں تبلیغ احمدیت کے متعلق بعض نہایت زریں ہدایات دینے کے علاوہ اشاعت لڑ یچر کے متعلق اپنی سکیم کا ذکر فر مایا۔البدر، الفضل اور ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔نیز احباب جماعت کو یہ لڑ پچر خریدنے اور پڑھنے کی طرف بھی توجہ دلائی اور بڑی بڑی جماعتوں میں لائبریریوں کے قیام کی بھی تحریک فرمائی نیز جامعہ احمدیہ کے طلبہ کو جامعہ سے فراغت سے قبل ایک علمی تحقیقی مقالہ لکھنے کی بھی سکیم پیش فرمائی۔حضور نے مخالفت اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان مشکلات میں بھی احمدیت ترقی کرے گی۔حضور نے متفرق امور بیان کرنے کے بعد جو علمی تقریر فرمائی اُس کا آغا ز آپ نے