انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 158

انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۵۸ متفرق امور میں باہر زیادہ نہ پھر میں کیونکہ مومن کی جان قیمتی ہوتی ہے۔دیکھو کتنی دیر کے بعد ایک احمدی ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ کا پیدا کیا ہوا بچہ 9 ماہ کے بعد پیدا ہو جاتا ہے لیکن بعض جگہوں پر دس دس سال متواتر تبلیغ کرنے کے بعد ایک احمدی ہوتا ہے۔اگر دوست اس حقیقت کو مد نظر رکھیں تو انہیں محسوس ہو کہ مومن کی جان کتنی قیمتی ہوتی ہے۔ایک بات میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انگریزی ترجمۃ القرآن اور تفسیر کبیر کی ایک ایک اور جلد شائع ہو چکی ہے۔تفسیر کبیر کی جو جلد پچھلے سال شائع ہوئی ہے۔اُس کے ایک ہزار نسخے ابھی قابل فروخت ہیں اور اس سے پچھلی جلد کے بھی کچھ نسخے پڑے ہیں۔دوست کچھ تو گزشتہ مصائب کی وجہ سے مہاجر بن گئے اور کچھ یہ وجہ ہوگئی کہ ہندوستان اب کوئی چیز نہیں جاسکتی اور کچھ وجہ یہ بھی ہو گئی ہے کہ بعض لوگ ہمیشہ یہ کہتے رہتے ہیں اچھالے لیں گے، اچھالے لیں گے۔سورۃ یونس کے بغیر کھف والی تفسیر پچاس پچاس روپیہ پر لوگوں نے خریدی ہے اور بعض لوگوں نے تو سو سو روپیہ میں ایک ایک جلد خریدی ہے۔بیرونی ممالک کی لائبریریوں میں رکھنے کے لئے ہم نے کچھ کا پیاں ریزرو کی ہوئی ہیں لیکن سال میں پندرہ بیس ایسی چٹھیاں ضرور آ جاتی ہیں کہ ہمیں ریز رو کتابوں میں سے ہی ایک جلد دے دی جائے بے شک ہم سے قیمت زیادہ لے لی جائے۔لیکن میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ یہاں قیمت کا سوال نہیں ایک پبلک کی قیمت ایک فرد سے بہر حال زیادہ ہے اس لئے دوستوں کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے یہ نہ ہو کہ یہ کا پہیاں بھی ختم ہو جائیں اور بعد میں انہیں اس سے کئی گنا زیادہ قیمت پر بھی یہ تفسیر نہ مل سکے۔سورۃ کھف والی جلد اور پارہ عم يتساءلون کا پہلا حصہ بالکل ختم ہو چکا ہے اور دوسراحصہ بھی تھوڑی تعداد میں ہے اور اب تیسرا حصہ شائع ہو گیا ہے۔قرآن کریم تو ایسی چیز ہے کہ اس کی تفسیر کا ہر جگہ پر ہونا ضروری ہے لوگ پڑھیں گے اور اس پر عمل کریں گے تو فائدہ اُٹھائیں گے۔ہمارا یہی ہتھیار ہے جس سے ہم نے دُنیا فتح کرنی ہے۔اگر ہم نے اس ہتھیا رکو استعمال نہ کیا تو پھر فتح مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔اس تفسیر کے چھپنے کے بعد بڑے بڑے شدید دشمنوں کے خیالات بدل گئے ہیں۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے مجھے بتایا کہ میرے امرتسر کے