انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 104

انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۰۴ بھیرہ کی سرزمین میں ایک نہایت ایمان افروز تقر آیا گھڑ لیا بلکہ آج سے کئی سو سال پہلے یہ بات احادیث میں لکھی ہوئی موجود تھی۔اس طرح ایک شخص جس کے اندر کفر اور ارتداد پیدا نہیں ہوا وہ جب دیکھے گا کہ خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اِسی طریق کے اختیار کرنے پر خوش ہیں تو اُس کا جوش ٹھنڈا ہو جائے گا جس طرح میاں نظام الدین صاحب نے کہا تھا کہ جدھر قرآن اُدھر میں۔اسی طرح یہ لوگ بھی کہیں گے کہ جدھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ادھر ہم۔اور تم دیکھو گے کہ جو لوگ آج قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تمہاری چائے نہیں پئیں گے ، تمہیں ماریں گے اور تمہارا بائیکاٹ کریں گے، وہ تمہارے ساتھ چمٹ جائیں گے اور کہیں گے جدھر قرآن اُدھر ہم۔انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سے دشمنی نہیں۔انہیں یہ غلط فہمی ہوگئی ہے کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے دشمن ہو۔تم ان پر یہ ثابت کر دو کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے دشمن نہیں ، دوست ہیں۔پھر ان کے دل صاف ہو جائیں۔ابھی مسلمانوں کے اندر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی چنگاری موجود ہے تم اسے ٹھنڈا کرنے کی بجائے گرم ہوا دو، یہ مخالفت خود بخو رہٹ جائے گی۔میں یہاں آیا تو بیماری کی حالت میں ہوں اور جب کہ آپ دوستوں کو محسوس ہو رہا ہوگا کہ میرا گلہ بیٹھ رہا ہے اور میں بولنا نہیں چاہتا تھا لیکن جبکہ میں نے بتایا ہے میں مدتوں کے انتظار کے بعد اس بستی میں آیا ہوں۔اس بستی سے مجھے روحانی اور جسمانی تعلق ہے۔اس بستی کے ایک معزز گھرانے کی لڑکی میری بیوی تھی اور اس بیوی سے میری اولا د بھی ہے۔پھر اس بستی کے ایک معزز شخص سے میں نے قرآن کریم پڑھا۔بخاری پڑھی اور دینی علوم سیکھے۔پس اس بستی سے مجھے روحانی اور جسمانی نسبت ہے۔میرا دل چاہتا ہے کہ جس بات کو میں سچا سمجھتا ہوں اُس کو یہاں رہنے والے لوگ بھی سچا سمجھنے لگ جائیں اور جس طرح ان کا حق ہے کہ وہ مجھے کہیں تم غلطی پر ہو ، ہم سچ کہتے ہیں اسی طرح میرا بھی حق ہے کہ میں انہیں کہوں میں حق پر ہوں تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے کیونکہ یہ نا پسندیدہ امر ہے کہ کوئی شخص دوسرے کو کہے کہ مجھے تو تمہیں غلطی میں مبتلا سمجھنے کا حق ہے لیکن تمہیں ایسا کرنے کا حق حاصل نہیں۔کوئی مذہب ایسا نہیں جس کا تم نام لو اور میں نے اُس کی کتابیں