انوارالعلوم (جلد 21) — Page 569
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۶۹ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے قیام و استحکام ابہ خاموش ہو گئے اور وہ لشکر روانہ ہو گیا۔حضرت ابوبکر کو خدا تعالیٰ نے بغیر فوجوں کے دی اور لشکر بھی کامیاب و کامران واپس آیا۔میں نے کہا ہم حدیثوں میں یہ پڑھا کرتے تھے اب پھر خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کی بُری کی حالت اور ان کی ناکامیوں اور نامرادیوں کو دیکھ کر اپنا ایک مامور مبعوث فرمایا اور وہ ما مور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شکل میں ظاہر ہوا۔اُس جماعتی مشکلات کو دیکھتے ہی ہوئے مدرسہ قائم کیا اور خود ایک شوری بُلا کر اس بات کا اظہار کیا اور دو بزرگوں مولوی عبدالکریم صاحب اور مولوی برھان الدین صاحب کی طرف اِسے منسوب کیا کہ ان کی یادگاری قائم رکھنے کے لئے اِس سکول کو قائم کیا گیا ہے تا ایسے لوگ آئندہ بھی جماعت میں تیار ہوتے رہیں۔میں نے کہا کہ ہم جن کی زبانیں یہ بات کہتے ہوئے خشک ہوتی ہیں کہ ہم صحابہ کے مثیل ہیں ، ہم جن کی زبانیں یہ کہتے ہوئے خشک ہوتی ہیں کہ ہم نے خلافت کا احیاء کر دیا ہے اور اسلام کو دوبارہ قائم کیا ہے ہماری یہ حالت ہے کہ حضرت ابو بکر تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد یہ کہتے ہیں کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کو منسوخ نہیں کر سکتا لیکن ہم اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ جو فیصلہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا تھا ہم اُسے منسوخ کرتے ہیں۔بیشک ڈاکٹری اور وکالت کی لالچ ہے مگر ایمان کی لالچ اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔اس پر وہی جماعت جو سر ڈھن رہی تھی اور کہہ رہی تھی ٹھیک ہے ٹھیک ہے مدرسہ احمدیہ توڑ دیا جائے اور لڑکوں کو وظائف دے کر ڈاکٹر اور وکیل بنایا جائے ، یوں معلوم ہوا کہ وہ سوتے سوتے جاگ اُٹھے ہیں۔یا تو وہ اُن کی باتوں سے اتفاق کر رہے تھے یا ان کی آنکھوں سے شرارے نکلنے شروع ہوئے۔خواجہ صاحب بڑے کا یاں آدمی تھے وہ کھڑے ہو گئے اور انہوں نے کہا میں نے بھی تو یہی کہا تھا اب اس مضمون کو بند کر دیا جائے۔آئندہ تحریر کے ذریعہ معلوم کیا جائے کہ جماعت کی اس بارے میں کیا رائے ہے۔چنانچہ خط میں بھی انہوں نے یہی مضمون لکھا اور مجھے یاد ہے کہ دو جماعتوں کے سوا باقی سب نے یہی کہا کہ مدرسہ احمدیہ کو نہ من تو ڑا جائے ہم تو شوری کے موقع پر ہی فیصلہ کر آئے تھے اب دوبارہ کیا ضرورت ہے۔غرض ہماری جماعت پر نازک دور آئے اور بڑی عمر کے لوگوں نے سکول جاری رکھنے یا بند کرنے کے