انوارالعلوم (جلد 21) — Page 567
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۶۷ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور تعلیم الاسلام ہائی سکول اور مدرسہ احمدیہ کے قیام و استحکام۔کر کے اُن پر یہ اثر ڈال لیں تاجب یہ بات شوری کے سامنے پیش ہو تو پہلے ہی جماعتیں اس کی تائید کریں۔چنانچہ صدر انجمن احمدیہ کے ایجنڈا میں یہ بات رکھی گئی کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر مشورہ کر لیا جائے۔میں بھی صدرانجمن احمدیہ کا ممبر تھا لیکن اتفاقاً یا ارادۂ وہ تجویز مجھے نہ بھیجی گئی۔نتیجہ یہ ہوا کہ مجھے معلوم بھی نہ ہوا کہ کیا ہونے والا ہے۔میں چھوٹی سی مسجد کے باہر کسی سے باتیں کر رہا تھا کہ کسی نے کہا اندر شوری ہو رہی ہے اور آپ یہاں کھڑے ہیں۔میں نے کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے۔میں مسجد میں گیا، کیا دیکھتا ہوں کہ مسجد کناروں تک بھری ہوئی ہے۔میں نے آگے نکلنا چاہا لیکن جگہ نہیں تھی۔اُس وقت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کے ماموں چوہدری کی عبداللہ خان صاحب وہاں کھڑے تھے ایک دھند کی سی یاد پڑتی ہے کہ اُنہوں نے کہا اچھا ہوا کہ آپ آ گئے۔کنارے کے پاس ذرا آگے مجھے تھوڑی سی جگہ مل گئی اور میں وہاں کھڑا ہو گیا۔میں نے دیکھا کہ ایک کے بعد دوسرا کھڑا ہوتا ہے اور دوسرے کے بعد تیسرا کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے ہمیں اِس سکول کی ضرورت ہی کیا ہے، ہر مسلمان عالم ہوتا ہے۔جب کوئی ڈاکٹر بنے گا یا وکیل بنے گا اور اس کے پاس دینی تعلیم بھی ہوگی تو جتنی تبلیغ وہ کر سکے گا اتنی مولوی نہیں کر سکتے۔غرض کی ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا کھڑا ہوتا اور مدرسہ احمدیہ کے خلاف تقریر کرتا۔غریب سے غریب آدمیوں نے بھی جب یہ سنا کہ لڑکوں کو وظیفے دیئے جائیں گے اور انہیں ڈاکٹر اور وکیل بنایا جائے گا تو اُن کے منہ میں پانی آنا شروع ہوا کہ کل ان کا لڑکا بھی ڈاکٹر یا وکیل بنے گا۔اُنہوں نے بھی جوش میں آکر یہ کہنا شروع کر دیا یہ مبارک بات ہے ایسا ہی ہونا چاہئے۔میں نے دیکھا کہ ایک آواز بھی ایسی نہیں تھی جو اس کی تائید میں ہو کہ مدرسہ احمد یہ جاری رکھنا چاہئے۔حب میں نے کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔شاید بعض دوستوں کو اُس وقت معلوم ہوا کہ میں بھی مجلس میں آچکا ہوں۔میری اُس وقت 19 سال کی عمر تھی شاید بعض سٹوڈنٹس کی عمریں مجھ سے زیادہ ہوں۔میں نے کہا میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جماعت گوساری کی ساری اِس بات پر متفق تھی کہ مدرسہ احمدیہ توڑ دینا چاہئے لیکن ان سب نے بیک آواز کہا کہ ہاں ہاں ! آپ