انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 541 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 541

انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۴۱ علمائے جماعت اور طلبائے دینیات سے خطاب کا لوگوں کو سمجھا نا بڑا مشکل ہے۔مذہب کا کسی دوسرے کو سمجھا نا یوں بھی بڑا مشکل کام ہوتا ہے مگر دوسرے مذاہب میں اور اسلام اور احمدیت میں ایک فرق ہے جس کی وجہ سے ہماری مشکلات ان سے بہت زیادہ ہیں۔دنیا میں جب پہلا نبی آیا تو اُس کا کام بڑا مشکل تھا کیونکہ لوگوں کے سامنے نبوت کی پہلے کوئی نظیر موجود نہیں تھی۔وہ نہیں جانتے تھے کہ الہام کیا ہوتا ہے ، نبوت کیا ہوتی ہے، خدا تعالیٰ سے تعلق کے کیا معنی ہوتے ہیں ، لوگوں کا اس پر ایمان لانا کیوں ضروری ہوتا ہے مگر جب اُس کی اُمت قائم ہو گئی تو اگلے نبی کا کام نسبتا آسان ہو گیا۔پھر تیسرا نبی آیا تو اس کا کام اور بھی آسان ہو گیا کیونکہ لوگ جانتے تھے کہ الہام کیا ہوتا ہے، کتاب کیا ہوتی ہے، نبوت کیا ہوتی ہے صرف ان کی طرف سے یہ سوال اُٹھنے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں کسی نبوت کی کیا ضرورت ہے یا ہم میں ایسے کونسے نقائص ہیں جن کی وجہ سے تم ہماری اصلاح کے لئے کھڑے ہوئے ہو۔اس طرح سوالات محدود ہوتے چلے جاتے ہیں اور مشکلات کم ہوتی جاتی ہیں۔لیکن اس کے خلاف ہمارے زمانہ میں یہ ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے کہ پہلے نبی جو ی آتے رہے وہ تو یہ کہتے تھے کہ پہلی شریعت منسوخ ہو گئی ہے یا ہم نے براہِ راست نبوت حاصل کی ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ آپ کوئی نئی کی شریعت نہیں لائے ، نہ ہی آپ نے براہ راست نبوت کا مقام حاصل کیا ہے بلکہ قرآن کریم اور اسلام کے احکام ہمیشہ کے لئے واجب العمل رہیں گے مگر اس کے باوجود لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لائیں۔یہ چیز ایسی ہے جس کا سمجھنا ان کے لئے بڑا مشکل ہے۔واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس دنیا میں مبعوث ہو کر یہ نہیں فرمایا کہ میں قرآن کریم کو بدلنے آیا ہوں ، آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو بدلنے آیا ہوں بلکہ آپ نے یہ فرمایا کہ میں تمہیں بدلنے کے لئے آیا ہوں۔اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کو سن کر کئی لوگ کہہ دیتے ہیں کہ جب مرزا صاحب کوئی نئی چیز نہیں لائے تو ہم انہیں مانے کیوں؟ میں نے دیکھا ہے کئی لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا مرزا صاحب کا کوئی نیا کلمہ ہے؟ میں کہتا ہوں نہیں۔وہ کہتے ہیں کیا آپ نئی شریعت لائے ہیں؟ میں کہتا ہوں نہیں۔وہ کہتے