انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 9

انوار العلوم جلد ۲۱ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء فرموده ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۸ء بمقام لاہور ) ( غیر مطبوعہ ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔کھانسی کی موجودہ تکلیف کے بعد مجھے کسی لمبی تقریر کرنے کا موقع نہیں ملا۔یہ پہلا موقع ہے جو مجھے ملا ہے اور گو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے پہلے کی نسبت آرام ہے لیکن چونکہ کھانسی کی تکلیف ابھی باقی ہے اس لئے شاید میں کوئی لمبی تقریر نہ کر سکوں میری آواز بھی اس وقت بیٹھی ہوئی ہے علاوہ اس کے وہ بھرائی ہوئی ہے لیکن لاؤڈ سپیکر کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ میری آواز إِنْشَاءَ اللہ دوستوں تک پہنچ جائے گی اور میں اپنے اُن مختصر خیالات کے اظہار کا موقع پاسکوں گا جن کے اظہار کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے آج کا جلسہ لاہور کی مقامی جماعت کا جلسہ ہے یہ ہمارا جلسہ سالانہ نہیں جو مرکزی جلسہ ہوا کرتا ہے۔مرکزی جلسہ سالانہ کے متعلق ہمارا ارادہ تھا کہ اس سال اپنے نئے مرکز میں کیا جائے اور وہ جلسہ ہمارے نئے مرکز کا پہلا جلسہ ہو لیکن بہت سی تی مشکلات کی وجہ سے جو ہمارے رستہ میں حائل ہو گئیں ہم اس ارادہ کو پورا نہیں کر سکے۔وہاں اس وقت تک کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوسکی کیونکہ ابھی تک حکومت کے پاس سے کاغذات نہیں نکلے۔ابھی تک یہی بحث ہو رہی ہے کہ اس جگہ کس شان کا اور کیسے کیسے نئے دریافت شدہ اصولوں کے مطابق شہر بسایا جائے۔گو حقیقت یہی ہے کہ ہم تو مشرقی پنجاب کے مہاجر ہیں اور