انوارالعلوم (جلد 21) — Page 333
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۳۳ الرحمت بخشے اور اپنی مدد اور نصرت سے سچائی ، عدل اور انصاف کے غلبہ کے سامان مہیا کرے۔میں پھر اُسی آیت کو دُہراتے ہوئے جس کو میں اوپر لکھ چکا ہوں اس مضمون کو ختم کرتا ہوں۔بسم الله مجربها ومرسها یعنی اے خدا! میں اس کمزور کشتی کو ایک متلاطم سمندر میں پھینکتا ہوں تیرا ہی نام لیتے ہوئے اور تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہوئے۔تو اپنے فضل سے اس متلاطم سمندر میں اس کشتی کو آرام سے چلنے میں مدد دے اور اپنی حفاظت میں اس کے منزل مقصود پر پہنچنے کے سامان پیدا فرما۔آمین هود: ۴۲ اخبار الرحمت ۲۱ نومبر ۱۹۴۹ء )