انوارالعلوم (جلد 21) — Page 263
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۶۳ اسلام اور موجودہ مغربی نظریے کیوں ہیں میں نے تو اس بات میں کبھی اپنی ذلت محسوس نہیں کی۔میں ہمیشہ کہہ دیا کرتا ہوں کہ میں ایک مستری ہوا کرتا تھا مگر اب اللہ تعالیٰ نے مجھے انجینئر بنا دیا ہے۔پھر اُنہوں نے ذکر کیا کی کہ لائیڈ بیراج میں میں کام کرتا تھا کہ میرا باپ اور چچا نہایت خستہ حالت میں میرے پاس پہنچے۔میں دلیری سے چیف انجینئر کے پاس چلا گیا اور اُس سے کہا کہ یہ میرے والد ہیں اور یہ میرے چا ہیں انہیں کوئی مزدوری کا کام دے دیں تا کہ یہ اپنا گزارہ چلا سکیں۔چیف انجینئر اُن کو دیکھ کر کہنے لگا خان صاحب آپ مذاق کرتے ہیں؟ میں نے کہا مذاق نہیں۔جب خدا نے اُن کو میرا باپ بنایا ہے اور انہیں میرا چا بنایا ہے تو میں ان کو باپ اور چچا نہ کہوں تو اور کیا کہوں۔وہ کہتے ہیں میری اس بات کا اُس پر اتنا اثر ہوا کہ اُس نے شروع سے ہی انہیں فورمین بنا دیا اور وہ اڑھائی تین سو روپیہ ماہوار لینے لگ گئے۔تو یہ عجیب بات ہے کہ مزدور تو ترقی کر کے فورمین بن سکے اور زمیندار کو تمیں چالیس روپیہ ماہور سے زیادہ کمانے نہ دیا جائے۔یا تو یہ قانون بنا دو کہ زمیندار کو بھی اور کام کرنے کی اجازت ہوگی۔وہ ملازمت بھی کر سکتا ہے، تجارت بھی کر سکتا ہے، صنعت و حرفت بھی کر سکتا ہے، کارخانے بھی چلا سکتا ہے کوئی اور کام بھی کر سکتا ہے۔جس طرح مزدور فورمین بن سکتا ہے، کلرک ہیڈ کلرک بن سکتا ہے، ہیڈ کلرک سپرنٹنڈنٹ بن سکتا ہے اسی طرح زمیندار کے لئے بھی ترقی کا میدان کھلا ہو اور یا پھر تمام ملازموں اور وزراء کی تنخواہیں بھی چالیس چالیس پچاس پچاس روپیہ کر دی جائیں پھر بیشک اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا۔مگر یہ کیا ہے کہ وزیر تو تین ہزار روپیہ ماہوار لے رہا ہو اور زمیندار کو تمہیں چالیس روپیہ ماہوار سے زیادہ کمانے کی اجازت نہ ہو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ ملک میں بغاوت پیدا ہوگی۔اب تو جس کے پاس ۱/۱۵ یکٹر زمین ہے اُسے پچپیس ایکڑ زمین مل گئی تو وہ خوش ہو جائے گا مگر جب آگے اُس کے بچے پیدا ہونگے اور اُن کی ترقی کے راستے بالکل مسد ہونگے تو سارے ملک میں بغاوت ہو جائے گی اور تمام امن بر باد ہو جائے گا۔مسدود کئی لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ جب روس میں ایسے قانون موجود ہیں تو ہمارے ملک میں ایسے قانون کیوں نہیں بن سکتے۔اُنہیں یہ معلوم نہیں کہ روس اور ہمارے ملک میں فرق ہے۔ہمارا ملک روس سے چھٹے حصہ سے بھی کم ہے میری مراد صرف پاکستان نہیں بلکہ پارٹیشن۔