انوارالعلوم (جلد 21) — Page 159
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۵۹ آئندہ وہی قومیں عزت پائیں گی جو مالی و جانی۔۔پہلا قدم ہے جو ایک اسلامی علاقہ کی حفاظت کے لئے اُٹھایا گیا ہے اس کے بعد وہ وقت بھی آئے گا جب خالص اسلام کی حفاظت کے لئے جنگیں کرنی پڑیں گی مگر جو شخص پہلا قدم اُٹھانے کے لئے تیار نہ ہو، اُس سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ دوسرا قدم اُٹھانے کے لئے تیار ہو جائے گا۔مجھے افسوس ہے کہ جماعت نے اس موقع پر وہ بہادری نہیں دکھائی جو مومن دکھایا کرتا ہے لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تم میں سے بعض عورتیں ایسی عورتیں ہیں جنہوں نے نہایت ہی اعلیٰ درجے کا نمونہ دکھایا ہے۔اگر وہ ان پڑھ ، جاہل اور غریب عورتیں ایسا اچھا نمونہ دکھا سکتی ہیں تو ی آسودہ حال اور پڑھی لکھی عورتیں کیوں ایسا نمونہ نہیں دکھا سکتیں۔ایک جگہ رنگروٹ بھرتی کرنے کے لئے ہمارے آدمی گئے۔اُنہوں نے جلسہ کیا اور تحریک کی کہ پاکستانی فوج میں شامل ہونے کے لئے لوگ اپنے نام لکھوائیں۔جن قوموں میں لڑائی کی عادت نہیں ہوتی اُس کے افراد ایسے موقع پر عموماً اپنا نام لکھوانے سے ہچکچاتے ہیں، چنانچہ اس کی موقع پر بھی ایسا ہی ہوا۔تحریک کی گئی کہ لوگ اپنے نام لکھوائیں مگر چاروں طرف خاموشی طاری رہی اور کوئی شخص اپنا نام لکھوانے کے لئے نہ اُٹھا۔تب ایک بیوہ عورت جس کا ایک ہی بیٹا تھا اور جو پڑھی ہوئی بھی نہیں تھی اُس نے جب دیکھا کہ بار بار احمدی مبلغ نے کھڑے ہو کر تحریک کی کی ہے کہ لوگ اپنے نام لکھوائیں مگر ہچکچانے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھتے تو وہ عورتوں کی جگہ سے کھڑی ہوئی اور اُس نے اپنے لڑکے کو آواز دے کر کہا۔او فلانے ! تو بولتا کیوں نہیں ! تو نے سنا نہیں کہ خلیفہ وقت کی طرف سے تمہیں جنگ کے لئے بلایا جا رہا ہے۔اس پر وہ فوراً اُٹھا اور اُس کی نے اپنا نام جنگ پر جانے کے لئے پیش کر دیا۔تب اُس کو دیکھ کر اور لوگوں کے دلوں میں بھی کی جوش پیدا ہوا اور اُنہوں نے بھی اپنے نام لکھوانے شروع کر دیئے۔وہ عورت زمیندار طبقہ میں سے نہیں تھی بلکہ غیر زمیندار طبقہ سے تعلق رکھتی ہے جس کے متعلق زمیندار بڑی حقارت سے یہ کہا کرتے ہیں کہ وہ لڑ نا نہیں جانتے مگر اُس نے غیر زمیندار ہو کر اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا اور ایسی حالت میں محسوس کیا جب کہ وہ بیوہ تھی اور اُس کا صرف ایک ہی بیٹا تھا اور آئندہ اُسے کوئی بیٹا کی ہونے کی کوئی امید نہیں تھی۔اُس نے کہا جب خدا اور اسلام کے نام پر ایک آواز اٹھائی جا رہی ہے تو پھر میرا کوئی بیٹا ر ہے یا نہ رہے، مجھے اس آواز کا جواب دینا چاہیے۔