انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 141 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 141

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۴۱ ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر اس پر اعتراض ہو سکتا تھا کہ اگر پہلے خدا نے ایسا رسول نہیں بھیجا تو اب کیوں بھیجے ؟ اور اگر پہلے بھی ایسا رسول بھیجنا ضروری تھا تو پھر ایسے رسول کو نہ بھجوا کر بنی نوع انسان پر کیوں ظلم کیا ہے گیا ؟ اِس اعتراض کا الحکیم کہہ کر ازالہ کر دیا کہ ہم جانتے ہیں پہلے ایسا رسول آ ہی نہیں سکتا تھا۔پہلے لوگ اس قابل ہی نہیں تھے کہ محمدی تعلیم کو برداشت کر سکیں۔پس ایک طرف حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عزیز کہہ کر خدائی غیرت کو جوش دلایا ہے اور کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ غیر معقول نہیں ہم جانتے ہیں کہ تو ایسا کر سکتا ہے مگر ساتھ ہی حکیم کہہ کر بتادیا کہ ہم یہ نہیں سمجھتے کہ اگر پہلے تو نے ایسا رسول نہیں بھجوایا تو نَعُوذُ بِاللهِ تُو نے بخل سے کام لیا ہے بلکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر پہلے تو نے ایسا نبی نہیں بھیجا تو صرف اس لئے کہ پہلے ایسا نبی بھیجنا مناسب نہیں تھا۔یہ کیسی کامل دعا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام اور آپ کے بلند ترین مدارج کو واضح کرنے والی ہے۔مگر میں پھر کہتا ہوں دنیا دوسری چیزوں کی نقلیں کرتی ہے، دنیا چاہتی ہے کہ اگر اسے اچھی تصویر میں نظر آئیں تو اُن کو اپنے گھروں میں لے جائے ، وہ خوشنما ہی اور خوبصورت مناظر دیکھتی ہے تو اُن کے نقشے اپنے گھروں میں رکھتی ہے مگر انسان کو یہ کبھی خیال نہیں آتا کہ وہ خانہ کعبہ کی بھی نقلیں بنائے جنہیں لوگ دیکھیں اور جہاں لوگ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کے ذکر اور اُس کے نام کی بلندی کے لئے وقف کر دیں۔انسان کو یہ کبھی خیال نہیں آتا کہ میں اپنے دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کولا کر بٹھاؤں تا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ اور تصویر کو دیکھ کر اور لوگ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل بننے کی کوشش کریں حالانکہ اگر دنیا میں ہر جگہ خانہ کعبہ کے ظل اور اُس کی نقلیں نہ ہوں ، اگر دنیا میں ہر جگہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل اور آپ کی نقلیں نہ ہوں تو وہ دنیا ہرگز رہنے کے قابل نہیں۔دنیا تبھی بیچ سکتی ہے، دنیا تبھی زندہ رہ سکتی ہے، دنیا تبھی ترقی کر سکتی ہے جب ہر ملک کے لوگ خانہ کعبہ کی نقل میں ایسی جگہیں بنائیں جہاں لوگ اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے کی وقف کر دیں اور انسان کوشش کرے کہ ہر خطہ زمین پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے نظر آ ئیں۔بہر حال یہ دعائیں ہیں جو کہ خانہ کعبہ کی تعمیر کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے