انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 502

انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۰۲ ظهور مسیح موعود علیہ السلام دیباچہ تفسیر القرآن قرآن کریم کی صداقت کا یہ ایک زبر دست ثبوت ہے کہ اُس کی پیشگوئیوں کے عین مطابق اس زمانہ میں ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ وہ قرآن شریف اور دوسری کتب سماوی کی پیشگوئیوں کو پورا کرنے والا ہے اور رسول کریم ﷺ کا کامل بروز ہے اور آپ کے دین کو قائم کرنے اور قرآن شریف کی تعلیم کو روشن کرنے کیلئے خدا تعالیٰ نے اُسے مبعوث فرمایا ہے ( ان پیشگوئیوں کا ذکر قرآن کریم کی متعد د سورتوں میں اپنے اپنے مقام پر کیا گیا ہے۔خصوصاً قرآن کریم کی آخری سورتوں میں ) یہ مدعی حضرت مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمد یہ ہیں۔آج سے قریباً ساٹھ سال پہلے خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ پر وحی نازل ہوئی اور خدا تعالیٰ نے آپ کو بتایا کہ تجھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی خدمت کیلئے اور خدا تعالیٰ کے نام کو دوبارہ اس دنیا میں روشن کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے اور تجھے وہی رتبہ دیا گیا ہے جو پہلے انبیاء کو دیا گیا تھا ، سوائے اس فرق کے کہ تو قرآن اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل متبع ہے اور کوئی نئی شریعت تجھے نہیں دی گئی۔چنانچہ آپ کو الہام ہوا کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِنْ مُحَمَّدٍ الا الله فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ۵۸۹ تمام برکتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل ہوتی ہیں۔پس بہت برکت والا ہے وہ بھی جس نے سکھایا یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بہت برکت والا ہے وہ بھی جس نے سیکھا، یعنی احمد قادیانی علیہ السلام۔پھر آپ کو کہا گیا: دنیا میں ایک نذیر آیا، پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا ، لیکن خدا اسے قبول کرے گا ، اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔۵۹۰ قرآن کریم میں نذیر نبیوں کا نام آتا ہے اور بانی سلسلہ احمدیہ کے ایک الہام میں نذیر کی بجائے نبی کا لفظ بھی آتا ہے (ایک غلطی کا ازالہ )۵۹۱، آپ کا کام یہ تھا کہ آپ اس تاریکی کے زمانہ میں پھر دنیا کو خدا تعالیٰ سے روشناس کرائیں اور تازہ الہاموں اور معجزات سے اِس مادی دنیا کے دل میں روحانیت کا بیج دوبارہ بو دیں۔جس وقت آپ نے دعوی کیا اُس وقت آپ کی