انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 16

انوار العلوم جلد ۲۰ ۱۶ اپنے فرائض کی ادائیگی میں رات دن منہمک کو کچلنے کے لئے تیار نہیں ہو جاتے اُس وقت تک اسلامی احکام کو ایک غیر مسلم کبھی بھی قبول کی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔وہ انگلینڈ سے مجھے ایک غیر مسلمہ کا خط آیا۔وہ احمدی تو ہو چکی ہے مگر تعلیم ابھی کم ہے۔و ہمارے مبلغ کے متعلق لکھتی ہے کہ جب میں ان کے لیکچر میں جاتی ہوں تو جو کچھ وہ کہتے ہیں میں۔سمجھتی ہوں کہ یہ ناممکن ہے، اسے کیسے قبول کیا جاسکتا ہے مگر جب میں ان کے جوش اور ان کے چہرہ کی حالت دیکھتی ہوں تو مجھے یقین ہو جاتا ہے اور میرا دل تسلی پا جاتا ہے کہ آخر یہ ہو کر رہے گا۔غرض جب لوگ ہمارے عزم کو دیکھ کر ہمارے اندر سنجیدگی اور جوش دیکھیں گے تو وہ انہیں خود بخود ماننے پر مجبور ہو جائیں گے۔پس پہلے اپنے اندر جوش اور سنجیدگی پیدا کرنی چاہئے پھر ہم دوسروں کی توجہ کو بھی پھیر سکیں گے اور وہ سمجھ لیں گے کہ اسلام کی باتیں سچی ہیں اور وہ ان پر سچے دل سے غور کرنے کے لیے تیار ہو جائیں گے اور پھر اسلام اُس مقام پر پہنچ جائے گا جس پر آج سے تیرہ سو سال پہلے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہنچایا تھا۔ناطقين بالضاد: ض بولنے والے ص: ۶ السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۹۴ تا ۹۶ مطبوعہ بیروت ۱۳۲۰ھ (الفضل اا راکتو بر۱۹۶۱ء)