انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 646 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 646

اپنے رحم سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کرتو بخشنے والا مہربان ہے۔(ب) اے اللہ میں تجھ سے ہم اور غم سے پناہ مانگتا ہوں اور تجھ سے بزدلی اور بخل سے پناہ مانگتاہوں۔اور تجھ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں اپنے کاموں میں سامان ہی مہیا نہ کر سکوں۔اوراس بات کی بھی کہ سامان موجود ہوں اور میں ان سے کام نہ لے سکوں اور تجھ سے پناہ ما نگتاہوں۔کہ میں ایسا مقروض ہو جاؤں جسے ادا نہ کر سکوں۔اور اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ میری آزادی جاتی رہے اور کوئی شخص مجھ پر جابرانہ حکومت کرے۔(ج) اے میرے رب مجھے نمازپڑھنے کی توفیق دے اور میری اولاد کو بھی اے میرے رب اور تو میری دعا کو قبول کرلے۔(د) اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مومنوں کو اس دن کہ حساب لیا جائے گا(ہ) اے ہمارے رب ہمیں اس دنیا میں بھی سکھ کے اسباب ہے اور اگلے جہان میں بھی اور دوزخ کے عذاب سے ہمیں بچالے۔اس کے بعد وہی الفاظ کہتا ہؤ ادائیں طرف منہ پھیر لیتا ہے السلام عليكم ورحمة اللہتم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت *اور اسی طرح یہی الفاظ کہتا ہوا بائیں طرف منہ پھیر لیتا ہے اور نمازختم ہو جاتی ہے اب اسے اجازت ہوتی ہے کہ جو چاہے کرے ، پوری طرح ان ہدایات پر عمل کرے تواتنی نماز پر چند منٹ خرچ ہوتے ہیں۔نماز کے اوقاتنماز کے اوقات پانچ ہیں۔اول پو پھوٹنے سے لے کر سورج نکلنے تک ایک نماز ہو تی ہے اس کی دو رکعتیں ہیں جن سے پہلے دو اور رکعتیں الگ پڑھی جاتی ہیں۔دوسرا وقت سورج ڈھلنے کے وقت سے شروع ہوتا ہے اور قریباً تین گھنٹہ تک رہتا ہے اس وقت چار رکعت پڑھی جاتی ہیں اور ان سے پہلے بھی اور بعد میں بھی چار چار اور رکعتیں پڑھنی مسنون ہیں اس کے بعد ہی عصر کا وقت شروع ہوتا ہے جس میں چار رکعت نماز ادا کی جاتی ہے سورج ڈوبنے کے ساتھ ہی ایک نماز ادا کی جاتی ہے اس میں تین رکعت پڑھی جاتی ہیں۔اس کے بعد دو رکعت۔قریبا ًڈیڑھ گھنٹہ بعد غروب سے پانچویں نماز کا وقت شروع ہوتا ہے۔جسے عشاء کہتے ہیں۔یہ چار رکعت ہے۔اور اس کے ساتھ دو *یہ اس صورت میں ہے کہ دو رکعت کی نماز ہو اگر تین یا چار رکعت کی نماز ہو تو تشہد پڑھ کر کھڑا ہو جانا چاہئے۔اور باقی ایک یا دو رکعتیں پڑھ کرپھراسی طرح بیٹھ کردہ سب عبارتیں پڑھ کر جو اوپر لکھی گئیں وہ الفاظ کہتے ہوئے جو بتائے گئے ہیں اور اسی طریق سے جوبتایا گیا ہے نماز ختم کرے۔منہ