انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 633 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 633

میں ا س قدر کہہ دیتے کہ تیرے ماتھے کو مٹی لگے او ریہ فقرہ گا لی کا فقرہ نہیں بلکہ یہ الفاظ عرب لو گ پیارسے بھی کہا کر تے ہیں اور گوعام طور پر ان کا استعمال مہمل جملوں کے طور پر ہو تا ہے لیکن کبھی یہ الفاظ محبت کے اظہا ر کے لیے بھی استعمال کئے جا تے اور ان سے یہ مفہوم لیا جا تا ہے کہ اس کی یہ شوخی دور ہو کیونکہ ما تھا تکبر کی علا مت ہے اور اس کو مٹی لگنے سے یہ مرا د ہے کہ اس کا یہ تکبر دور ہو۔٭…٭…٭ نوٹ : اخبار الفضل میں یہ سلسلہ مضامین یہاں تک ہی شائع ہوا تھا لیکن سیرت کے مضمون پر حضور کی متعدد کتب شائع ہو چکی ہیں۔(مرتب) بخاری کتاب المغازی باب غزوة أحد میں ’لنا غزّی ‘‘ کی بجائے الغزي ‘‘اور ’’لنا مولیٰ‘‘ کی بجائے ’’الله مولانا‘‘ کے الفاظ ہیں۔