انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 442

اور اس نے ہميں غريب دل نہيں ديئے پس ميں اميد رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف پوري توجہ کرے گي اور اپني بے نظير ہمت اور استقلال سے کام لے کر جو وہ اب تک ہر ايک کام ميں و کھاتي رہي ہے اس کام کو بھي پورا کرنے کي کوشش کرے گي اور ميں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعاليٰ مذکورہ بالا تحرير کو صرف ارادوں اور خواہشوں تک ہي نہ رہنے دے اور سلسلہ کي ضروريات کے پورا کرنے ميں ہمارا ہاتھ بٹا ئے۔کام کرنے والے آدمي کم ہيں اس لئے بے شک شروع ميں دقت پيش آئے گي ليکن اللہ تعاليٰ کا وعدہ ہے اَلَّذيْنَ جَاهَدُوْافِيْنَالَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنکبوت:70) خدا تعالیٰ ہميں جہاد فی اللہ کی توفيق دے اور لوگوں کے دلوں ميں الہام کرے کہ وہ اس کام ميں مد ديں۔اخبار کے متعلق ضروري اطلاع يہ اخبار انشاء اللہ گورنمنٹ کي شرائط کو پورا کرنے کےبعداللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو ماہ جون کي کسي تاريخ کو شائع ہو گا بارہ صفحہ کا اخبار ہو گا۔اور سردست ابتدائي اخراجات کو مدنظر رکھ کر اس کي قيمت چار روپے رکھي گئي ہے۔اللہ تعاليٰ چاہے تو اس ميں کمي کرنے کا موقعہ بھي اگلے سال مل سکتا ہے چونکہ اخبار کے شروع کرنے سے پہلے اس بات کا اطمينان بہت ضروري ہے کہ کچھ خريدار مہيا ہو جائيں اس لئے ميں اميد کرتا ہوں کہ جن دوستوں کي خدمت ميں يہ اشتہار پہنچے وہ اس کي خريداري کے متعلق اطلاع ديں۔اخبار کا پہلا پرچہ ايسے سب دوستوں کے نام وي پي کيا جائے گا اور اميد ہے کہ احباب اپنے دوستوں ميں بھي اس کي خريداري کي کوشش کريں گے۔فی الحال اس کا ايڈيٹر ميں ہي ہوں گا يہاں تک کہ اللہ تعاليٰ کوئي مناسب آدمي بھيج دے۔کل خط و کتابت متعلق اخبار و اطلاع خريداري قاضي محمد ظہور الدين صاحب اکمل قاديان ضلع گورداسپور کے نام ہوني چاہئے۔لَنُ تَنَالُوْا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوْا مِمَّا تُحِبُّوْنَ(آل عمران :93)رَحِمَكُمُ اللّٰهُ۔وَاٰخِرُ دَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْن۔المشتہر مرزا محموداحمد حسنِ اتفاق سب انتظام مکمل ہو چکا تھا کہ لاہور سے ايک دوست نے پيغام صلح کا پراسپکٹس ارسال کيا پيغام صلح کا ذکر تو پہلے سن چکا تھا ليکن پہلے تو ايک دوست نے بتايا کہ ابھي اس کي تجويز معرض التواء ميں