انوارالعلوم (جلد 1) — Page 431
ہو، ربّ العالمین اس کو ضرور ہدایت کرے گا اوروہ جلد دیکھ لے گا کہ اللہ تعالیٰ ایسے رنگ میں اس پر اپنا وجود ثابت کردے گا کہ اس کے دل سے شک و شبہ کی نجاست بالکل دور ہوجائے گی۔اور یہ تو ظاہر ہے کہ اس طریق فیصلہ میں کسی قسم کا دھوکہ نہیں ہوسکتا پس سچائی کے طالبوں کے لئے اس پر عمل کرنا کیا مشکل ہے؟ فی الحال ان دس دلائل پر ہی میں اپنا مضمون ختم کرتاہوں اور گو قرآن شریف میں اَور دلائل بھی ہیں لیکن میں سردست انہیں پر اکتفا کرتا ہوں۔اگر کوئی اس پر غور کرے گا تو انہیں دلائل میں سے اس کے لئے اَور دلائل بھی نکل آئیں گے۔واللّٰہُ الْمُسْتَعَانُ۔آخر میں ان احباب سے جن کے ہاتھ میں یہ پمفلٹ پہنچے، استدعا کرتا ہوں کہ اسے پڑھنے کے بعد کسی اور ایسے دوست کو دے دیں کہ جس کے لئے اسے مفید سمجھیں۔(تشحیذ الاذہان مارچ 1913ء)