انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 322 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 322

میں ایک ابراہیم پیدا ہو گا اور ان سب فرقوں میں سے وہ فرقہ نجات پائے گا کہ اس ابراہیم کا پیروہو گا ‘‘اور اسی طرح براہین پنجم میں فرماتے ہیں کہ’’ انہی دنوں میں آسمان سے ایک فرقہ کی بنیاد ڈالی جائے گی اور خدا اپنے منہ سے اس فرقہ کی حمایت کے لئے ایک قرنا بجائے گا اور اس قرنا کی آوازسے ہر ایک سعید اس فرقہ کی طرف کھنچا آئے گا ان لوگوں کے جو شقی ازلی ہیں۔جو دوزخ کےبھرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔‘‘ حضرت مرزا صاحب کے تمام دعاوی کو ماننامدار نجات ہےاس کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح کا ایک حلفیہ بیان بھی نقل کرتا ہوں آپ نے حضرت مسیح موعودؑ کی وفات کے بعد تحریر کیا۔عصر جدید میں ایک مضمون نکلا تھا جس میں کے نامہ نگار نے بڑے زور سے پیشگوئی کی تھی کہ اب چونکہ حضرت مرزا صاحب ؑفوت ہو گئے ہیں اور ان کے بعد حضرت مولوی صاحب جانشین ہوئے ہیں اور آپ کے عقائد اصل میں مرزا صاحب کے خلاف ہیں اور آپ در حقیقت تمام ان باتوں کو نہیں مانتے جو مرزا صاحب نے بیان کی ہیں اور اس لئے عنقریب وہ ون آنے والے ہیں کہ جب مولوی صاحب تمام جماعت احمدیہ کو پھر مسلمانوں میں شامل کریں گے اور میں نے اس کے جواب میں ایک مضمون لکھا تھا جس پر آپ نے یہ عبارت تحریر فرمائی۔جو کہ تشحیذ الاذہان جلد ۳ نمبر۸ میں شائع ہو چکی ہے وھو ھذا۔\" میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر اعلان کرتا ہوں کہ میں مرزا صاحب کے تمام دعاوی کودل سے مانتا اور یقین کرتا ہوں اور ان کے معتقدات کو نجات کا مدار ماننا میرا ایمان ہے“۔دستخط حضرت خلیفہ المسیح نورالدین اس سے بھی معلوم ہو تا ہے کہ حضرت مسیح موعودؑ کے معتقدات بھی نجات کا ایک مدار ہیں۔حضرت خلیفہ اول کی تحریراتاسی طرح ڈاکٹر عبد الحکیم مرتد کو ایک خط میں حضرت خلیفۃ المسیح فرماتے ہیں کہ \" پھر ان انبیاءؑ کی خلاف ورزی کےمتعلق ہم آپ کو ایک آیت سناتے ہیں۔فَلَوْ لَاۤ اِذْ جَآءَهُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَ لٰكِنْ قَسَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ مَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُكِّرُوْا بِهٖ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ اَبْوَابَ كُلِّ شَیْءٍ حَتّٰۤى اِذَا فَرِحُوْا بِمَاۤ اُوْتُوْۤا اَخَذْنٰهُمْ بَغْتَةً فَاِذَا هُمْ مُّبْلِسُوْنَ۔(الانعام :