انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 466

انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۶۶ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں دکھائی کبھی تم نے بھگوڑوں کے قصے بھی پڑھے ہیں جن کو تاریخ نے یا درکھا ہو، کبھی تم نے کام چوروں کے قصے بھی پڑھے ہیں تاریخ میں جن لوگوں کو یا درکھا جاتا ہے وہ وہی لوگ ہوتے ہیں جو قوم کے لئے قربانیاں کرتے اور اپنی جانوں اور مالوں کی ذرہ بھی پرواہ نہیں کرتے۔یہ قربانیاں کرنے والے مرد بھی ہوتے ہیں عورتیں بھی ہوتی ہیں اور بچے بھی ہوتے ہیں۔اسلامی تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں اور یورپین تاریخ میں بھی ان قربانیوں کی مثالیں پائی جاتی ہیں اور تو اور بعض نابالغ بچوں نے ایسی قربانیاں کی ہیں جن کی مثال بڑے بڑے بہادروں میں بھی نہیں ملتی۔پس انا اعطینک الکوثر کے الفاظ کو ایک رنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں ہوتے ہیں۔مگر ایک رنگ میں آج پاکستان کے ہر فرد کے سامنے یہ الفاظ رہنے چاہئیں۔انا اعطيتك الكوثر - خدا نے آپ لوگوں کو ایک آزاد حکومت دے دی ہے۔جس میں اسلامی طریقوں پر عمل کرنے کا آپ لوگوں کے لئے موقع ہے۔اب اس دوسرے حصہ کو پورا کرنا مسلمانوں کا کام ہے کہ فصلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُوہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کریں، عبادتیں بجالائیں اور اپنی زندگی کو اسلامی زندگی بنا ئیں اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ملک اور اپنی قوم اور اپنے مذہب کی عزت بچانے کے لئے ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔یہ دو چیزیں ایسی ہیں کہ اگر مسلمان ان پر عمل کر لیں تو اللہ تعالیٰ ان سے وعدہ کرتا ہے که ان شانئكَ هُوَ الابتر وہ دشمن جو آج انہیں کچلنا چاہتا ہے خود کچلا جائے گا۔وہ دشمن جو انہیں تباہ کرنا چاہتا ہے خود تباہ ہو جائے گا۔صرف اُس احسان کے بدلے جو اللہ تعالیٰ نے ان پر کیا ہے کہ اس نے انہیں کو ثر بخشا۔اللہ تعالیٰ ان سے دو باتیں چاہتا ہے ایک یہ کہ وہ اپنا دین درست کر لیں اور عبادت اور دعاؤں اور ذکر الہی میں مشغول ہو جائیں اور دوسرے یہ کہ وہ اپنے دین اور مذہب کیلئے ہر قسم کی قربانیاں پیش کریں۔جب وہ ایسا کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان شانِئَكَ هُوَ الابتریہ مت خیال کرو کہ تم تھوڑے ہو، یہ مت خیال کرو کہ تم کمزور ہو، اگر اس جذبہ اور نظریہ اور ایمان سے تم کھڑے ہو گے تو خدا بے غیرت نہیں ، خدا بے وفا نہیں ، وہ چھوڑے گا نہیں جب تک وہ اس زبر دست دشمن کو جو تم پر حملہ کر رہا ہے تباہ اور