انوارالعلوم (جلد 19) — Page 459
انوار العلوم جلد ۱۹ ۴۵۹ قیام پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں بعد ان کے جسم کے ستر ٹکڑے ملے۔کوئی شخص ان ٹکڑوں کو دیکھ کر یہ پہچان نہیں سکتا تھا کہ یہ مالک کی لاش ہے۔آخر ان کی بہن نے ایک انگلی کے نشان سے پہچانا اور کہا یہ میرے بھائی کی لاش ہے۔۱۸ اسی جنگ کا واقعہ ہے کہ جب مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر پہنچی تو عورتیں اور بچے اور بوڑھے سب گھبرا کر اُحد کی طرف چل پڑے۔جب اُحد کے قریب پہنچے تو اُس وقت اسلامی لشکر واپس آرہا تھا اور اسے علم ہو چکا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیریت سے ہیں مگر مدینہ سے آنے والوں کو ابھی اس کا علم نہیں تھا۔اسلامی لشکر کو آتا دیکھ کر ایک عورت آگے بڑھی اور اس نے ایک مسلمان سپاہی سے بے تابی کے ساتھ پوچھا مجھے بتاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ چونکہ اُسے پتہ تھا کہ آپ زندہ ہیں اور خیریت کے ساتھ ہیں اس نے اس سوال کو کوئی اہمیت نہ دی اور عورت کو جواب یہ دیا کہ بی بی ! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تمہارا باپ اس لڑائی میں مارا گیا اس نے کہا میں تجھ سے پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے اور تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ تمہارا باپ مارا گیا ہے۔کیا میرے سوال کا یہ جواب ہے؟ تم مجھے بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا ہے۔اس نے پھر بھی اس کے جذبات کی اہمیت کو محسوس نہ کیا اور کہا بی بی ! مجھے افسوس ہے کہ تیرے دو بھائی بھی اس لڑائی میں مارے جاچکے ہیں۔اس نے پھر غصہ اور غیرت سے کہا تم اور اور باتیں کیوں کرتے ہو مجھے بتاؤ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے اب بھی اس سوال کو کوئی اہمیت نہ دی کیونکہ اُس کا اپنا دل مطمئن تھا۔اس نے کہا بی بی! مجھے بڑا افسوس ہے کہ تمہارا خاوند بھی اس جنگ میں شہید ہو گیا ہے۔عورت نے کہا اے بھائی! میں تجھے خدا کی قسم دے کر کہتی ہوں کہ تو مجھے صرف اتنا بتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں۔عورت نے کہا میں نہیں مانتی مجھے بتاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں کھڑے ہیں؟ میں جب تک اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں گی مجھے تسلی نہ ہو گی۔اُس صحابی نے اشارہ کیا اور کہا دیکھو وہ جو جھنڈا کھڑا ہے وہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم موجود ہیں تم جاؤ اور اپنی آنکھوں سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو۔وہ عورت دیوانہ وار اس مقام