انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 22 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 22

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۲ زمانہ جاہلیت میں اہل عرب کی خوبیاں اور اُن کا پس منظر اس لئے چاہے وہ خود نہ کرتے تھے مگر ان کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ فعل ساری قوم کی طرف منسوب کیا جائے گا۔جیسے کسی قوم کا کوئی ایک شخص چوری کر کے واپس پہنچے اور ساری قوم اس کو شاباش کہے تو گوشا باش کہنے والوں نے خود چوری نہ کی ہوگی مگر شاباش کہنے کی وجہ سے اور چوری کے فعل پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کی وجہ سے وہ سب چور کہلائیں گے۔اسی طرح یہ عیب عربوں میں شاذ تو تھا لیکن اس پر عامل نہ ہونے والوں کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ فعل ساری قوم کی طرف منسوب ہوگا۔پس عربوں میں بعض مناقب بے شک پائے جاتے تھے گو میں نہیں کہہ سکتا کہ اس لفظ کے لغةً کیا معنے ہیں اور عربی زبان میں اسے کن معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے جہاں تک میں سمجھتا ہوں نقب کے معنی ہوتے ہیں گہرا چلا جانا اور مناقب کے معنے ہیں ایسی رسوم جو کسی قوم کے اندر گھر کر جائیں اور ان کی روز مرہ زندگی کا جزو بن جائیں۔بہر حال اگر تو مناقب کے معنی افعال حسنہ کے ہیں تو افعال حسنہ عربوں کے اندر ضرور پائے جاتے تھے لیکن قرآن کریم کے نقطہ نگاہ سے جن افعال کو اخلاق فاضلہ کہا گیا ہے وہ ان میں نہ تھے جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ یہودی کہتے تھے کہ حضرت ابراہیم یہودی تھے اور عیسائی کہتے تھے کہ حضرت ابراہیم عیسائی تھے لیکن جب حضرت ابراہیم یہودیوں اور عیسائیوں کے پیدا ہونے سے بھی بہت پہلے تھے تو وہ یہودی یا عیسائی کس طرح ہو سکتے تھے ، یہ تو میں تو آپ کی وفات کے ایک لمبا عرصہ بعد پیدا ہوئیں۔یہ تو ایسی ہی بات ہو گی جیسے آج کوئی شخص کہہ دے کہ میرے پڑدادا نے آج سے ایک ہزار سال پہلے ریل بنائی تھی یہ سن کر ہر شخص اس کی بیوقوفی پر جنس دے گا۔اسی طرح حضرت ابراہیم تو یہودیت سے پانچ چھ سو سال پہلے اور نصرانیت سے قربیاً میں سو سال پہلے تھے پھر یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ آپ یہودی تھے یا نصرانی تھے ہما را دعوی یہ ہے که قرآن کریم اخلاق فاضلہ کی وہ تعریف کرتا ہے جو تعریف اس سے پہلے کسی مذہب نے نہیں کی اور جب اخلاق فاضلہ کی صحیح تعریف سب سے پہلے اسلام نے ہی پیش کی ہے تو عربوں میں اسلام سے قبل اخلاق فاضلہ پیدا ہی کس طرح ہو سکتے تھے۔پس جہاں تک قرآن کی تعریف کا سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ عربوں کے اندر کوئی مناقب نہ تھے لیکن اگر مناقب کے معنی افعال حسنہ کیلئے جائیں تو یہ عربوں میں ضرور پائے جاتے تھے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔