انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 426

۴۲۶ دستور اسلامی یا اسلامی آئین اساسی انوار العلوم جلد ۱۹ اُس کے فلاں حصہ کی پیروی کریں گے ان پر اسلامی قانون عائد کر دیا جائے گا۔اب رہ جاتا ہے وہ حصہ قانون کا جو حکومت سے تعلق رکھتا ہے اس میں اسلامی قانون کی روشنی میں ملکی قانون بنایا جا سکتا ہے بہر حال اسلامی ملک میں مسلمانون ہی کی زیادتی ہوگی اس طرح کوئی بھی جھگڑا پیدا نہیں ہوتا اور اسلام کا منشاء بھی پورے طور پر بغیر کسی کمی کے پورا ہو جاتا ہے ورنہ دشمن کو اشتعال ہو کر دوسرے مسلمانوں کو نقصان ہوتا ہے اور قرآن کریم فرماتا ہے ۱۴ ولا تسبوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا الله عَدُوًّا بِغَيْرِ عِلْمٍ " اوپر کی تمہید کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلامی اصولوں کے مطابق بنائی ہوئی پارٹی کا نام سوشل ڈیموکریٹک انٹر نیشنل رکھا جا سکتا ہے اور اس کا وہ حصہ جو صرف مسلمانوں پر اسلامک سوشل ڈیموکریٹک انٹر نیشنل کہلا سکتا ہے۔مشتمل ہو اسلامی نظام اقتصادی اسلام کے اصول کے مطابق اصل ما لک خدا تعالیٰ ہے اس نے سب چیزیں بنی نوع انسان کے لئے پیدا کی ہیں اس لئے ہر اک کی کمائی میں دوسروں کا حق ہے۔وہ حق زکوۃ اور عشر اور خمس کے ذریعہ ادا کیا جاتا ہے جو حکومت لیتی اور غرباء پر استعمال کرتی ہے یا پبلک کا موں پر۔اس روپیہ کے استعمال میں یہ امر مد نظر رکھا جاتا ہے کہ تُؤْخَذُ مِنْ اَغْنِيَاءِ هِمْ وَ تُرَدُّ عَلَى فُقَرَائِهِمُ ۵ مگر اس کے ساتھ یہ امر بھی کہ امیر وغریب کے کھانے ، کپڑے کا انتظام حکومت کرتی ہے ، راشن سسٹم ہر وقت جاری رہتا ہے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اِس کا موید ہے۔بحرین کا بادشاہ مسلمان ہوا تو آپ نے اُس کو لکھا کہ جن کے پاس زمین نہ ہو اُن کو چار در ہم اور مناسب کپڑا بطور گزارہ دیا جائے۔حضرت عمرؓ نے اسلامی احکام اور اس عمل کے مطابق ہر مسلمان کی خوراک و لباس کا انتظام کیا اور مفت راشن کا سسٹم جاری کیا مگر اس کے علاوہ احسان اور صدقہ کو بھی اسلام نہیں مٹاتا اور انفرادی ترقی کے راستے کھلے چھوڑتا ہے۔زمین کی ملکیت کے بارہ میں اسلام نے ہر گز روک نہیں ڈالی جو حوالے پیش کئے جاتے ہیں وہ سرکاری زمین یا عطیات سر کا ریا غصب حکام کے بارہ میں ہیں۔ایک حوالہ بھی خرید کردہ یا ورثہ کی زمین کے متعلق نہیں ہے۔انصار صحابہ نے خود نصف زمین دینی چاہی مگر مہاجرین نے