انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 289 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 289

انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۸۹ الفضل کے اداریہ جات دلوں میں اسلامی شریعت کے خلاف بیٹھا ہوا ہے، اس کو نکالا جائے لیکن یہ کام اُس وقت تک کامیابی سے نہیں ہو سکتا جب تک ہم خود اسلامی شریعت کا عملاً صحیح نمونہ بن کر نہ دکھا ئیں۔ہر نیک اور بد بات کا اثر الفاظ سن کر نہیں اعمال کے دیکھنے سے ہوتا ہے محض اسلام کی خوبیوں کے متعلق لن ترانیاں ۲۹ کوئی مفید اثر پیدا نہیں کر سکتیں اس لئے ضروری ہے کہ جو لوگ پاکستان میں اسلامی شریعت رائج کرنے کے مشتاق ہیں ان کو پہلے اپنے آپ کا جائزہ لینا چاہئے اور اپنے اخلاق کو اس معیار تک بلند کرنا چاہئے جہاں پہنچ کر بغیر الفاظ کے دوسروں کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ اگر اس طرح غیر مسلموں کو اسلام سے متاثر کرنے میں ہم کامیاب ہو جا ئیں تو اسلامی شریعت کی سادگی خود بخود ان کے دلوں کو کھینچ لے گی کیونکہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ اقلیتوں کے متعلق اسلامی شریعت میں اتنی رواداری سے کام لیا گیا ہے کہ دنیا کی کوئی شریعت اس کی نظیر پیش نہیں کر سکتی۔الفضل لا ہور ۲۰ نومبر ۱۹۴۷ء )