انوارالعلوم (جلد 19) — Page 217
انوار العلوم جلد ۱۹ ۲۱۷ الفضل کے اداریہ جات میں تھے اُن سے ملنے کے لئے گئے اور اُن کی وساطت سے سلطان ابن سعود سے بھی ملے۔ان لوگوں نے پنجاب کے واقعات ہائکہ سلطان اور ان کے وزیروں اور شہزادوں کو سنائے۔اس کے جواب میں سلطان ابن سعود اور ان کے وزیروں نے کہا کیا وجہ ہے کہ پاکستان حکومت اپنا سفیر ہمارے ہاں نہیں بھجواتی تاکہ ہم لوگوں کو بھی پاکستان کے حالات معلوم ہوتے رہیں اور موقع مناسب پر ہم ان کی تائید میں آواز بلند کر سکیں۔پھر انہوں نے ایک معزز ہندوستانی سے کہا کہ اگر وہ اپنا سفیر باہر سے نہیں بھجوا سکتی تو کیوں تم کو ہی وہ اپنا سفیر یہاں مقرر نہیں کر دیتی۔سیاست سے ناواقف لوگ شاید اس فقرہ کا مطلب نہ سمجھ سکیں۔بات یہ ہے کہ یورپ کی اکثر چھوٹی اور غریب حکومتیں جو زیادہ سفارتوں کا بار نہیں اُٹھا سکتیں اپنی رعایا کے بعض افراد کو جو تجارتوں کی وجہ سے یا پیشوں کی وجہ سے دوسرے ممالک میں رہتے ہیں اپنے قضل مقرر کر دیتی ہیں کچھ خرچ ماہوار انہیں دفتر اور خط و کتابت اور کلرکوں کے لئے دے دیتے ہیں اور اس طرح ان کے حقوق اس ملک میں محفوظ کرنے کا ایک ذریعہ نکل آتا ہے۔وہ تاجر اور پیشہ ور اس لئے اس کام کو قبول کرتا ہے کہ اس کی وجہ سے اُس کی حیثیت اُس علاقہ میں بہت بڑھ جاتی ہے اور کئی قسم کے فائدے حاصل کر لیتا ہے اور اسے مقرر کرنے والی حکومت کو یہ فائدہ پہنچتا ہے کہ بغیر زیادہ خرچ کرنے کے اُس کا نمائندہ اُس ملک میں مقرر ہو جاتا ہے۔سلطان ابن سعود مغربی تعلیم سے نابلد ہی سہی مگر وہ عملی سیاسیات کو خوب سمجھتے ہیں اس لئے انہیں تعجب ہوا کہ اگر پاکستان کی حکومت زیادہ روپیہ نہیں خرچ کر سکتی تو عرب میں رہنے والے ہندوستانی کو تو اپنا قائمقام مقرر کر سکتی ہے تا کہ وہ محکمانہ طور پر اپنے ملک کے معاملات سے سعودی عرب کو واقف کرتا رہے۔آخر حکومتیں اخباری خبروں پر تو کوئی احتجاج نہیں کر سکتیں وہ اُسی وقت احتجاج کرتی ہیں جب ان کو سیاسی راستوں سے اطلاع دی جائے اگر سیاسی سفیر یا فضل نہ ہوں تو باقاعدہ طور پر دوسری حکومت کے سامنے حالات نہیں پہنچ سکتے اور وہ حکومت بھی آئینی طور پر ان کے متعلق کوئی کا رروائی نہیں کر سکتی۔اگر پاکستان کے نمائندے سعودی عرب ، عراق ، شام ، ٹرکی ، ایران اور مصر میں ہوتے اور مقررہ سیاسی رستوں سے ان حکومتوں کو اپنی مشکلات سے اطلاع دیتے تو وہ حکومتیں بطور حکومت ہندوستانی حکومت کے سامنے احتجاج کرتیں اور اس کا اثر ساری دنیا کی