انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 107

انوار العلوم جلد ۱۹ سکھ قوم کے نام دردمندانہ اپیل سرحدوں کے لاکھوں غریب باشندے ایک لمبی مصیبت میں مبتلا نہ ہو جائیں۔شاید کسی کے دل میں یہ خیال گذرے کہ میں نے ہندوؤں کو کیوں مخاطب نہیں کیا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جہاں تک ہمدردی کا سوال ہے ہندو بھی ہمارے بھائی ہیں اور میں ان کا کم ہمدرد نہیں مگر ہند و چونکہ اپنے مرکز کی طرف گئے ہیں ان کا فوری نقصان تو ہو گا مگر بوجہ اس کے کہ وہ اکثر تا جر پیشہ ہیں وہ جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے۔اس لئے انہیں یہ کہنا کہ اس تقسیم سے آپ کا دائمی نقصان ہوگا جھوٹ بن جاتا ہے۔اس لئے میں نے انہیں مخاطب نہیں کیا ورنہ ان سے مجھے کم ہمدردی نہیں۔آخر میں میں دعا کرتا ہوں کہ اے میرے رب ! میرے اہلِ ملک کو سمجھ دے اور اول تو یہ ملک بٹے نہیں اور اگر ہے تو اس طرح ہے کہ پھر مل جانے کے راستے کھلے رہیں۔اللَّهُمَّ امِينَ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان ۱۷ / جون ۱۹۴۷ء ( الفضل ۱۹ جون ۱۹۴۷ء )