انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 556 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 556

انوار العلوم جلد ۱۸ ۵۵۶ ہندوستانی اُلجھنوں کا آسان ترین حل سکتے ہیں کہ وہ حریت کے مسئلہ میں ان کی رائے سے متفق ہو جائیں گے۔مگر حیرت کی بات ہے کہ ایسا ہو رہا ہے اور اس طرح ہو رہا ہے کہ ساتھ ہی ہندوستانیوں کو یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم نے بڑی شفقت ، ہمدردی اور عنایت تم پر کی ہے کہ ایک مدبر اور دیانتدار جرنیل تمہارے مسئلہ کے حل کے لئے بھیجا ہے اور یہ دعوی کرنے والی وہ قوم ہے جو دن رات حریت اور جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹتی رہتی ہے۔کیا حریت اور جمہوریت کے یہی معنی ہیں کہ چالیس کروڑ ہندوستانیوں کی قسمت کو ایک غیر ملکی کے سپرد کیا جائے ؟ جو چند خود ساختہ لیڈروں سے مل کر ایک فیصلہ کر دے، کیا ہندوستانی سیاست کے مسائل کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ؟ کیا ہندوستانی عقل اور دماغ نہیں رکھتے ؟ کیا ہندوستانی اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنی قسمت کا آپ فیصلہ کر سکیں ؟ کیا ایک جمہوریت پسند قوم کو یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ ہندوستانیوں کے ساتھ بھیڑ یا بکری کا سا سلوک کرے؟ اور ہر قاعدہ یہ ہونا چاہئے کہ جس ملک یا علاقہ کی آواز کا صحیح طور پر پستہ لگ سکے وہاں کے ہر ضلع ہر تحصیل کے لوگوں سے پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور جہاں شبہ والی بات ہو وہاں ریفرنڈم کر لیا جائے۔میرے نزدیک ایسا ہونا چاہئے کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مسلمان اپنے حقوق مانگنے میں حق پر ہیں تو ان کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور اگر ہندوؤں کے مطالبات جائز ہیں تو ان کے مطالبات تسلیم کر لئے جائیں لیکن کسی قوم کے حقوق کے متعلق کسی دوسرے کو فیصلہ کرنے کا حق کہاں سے پہنچتا ہے اور بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ کس طرح روا ہو سکتا ہے۔جب مسلمانوں کے کان ہیں، آنکھیں ہیں، دماغ ہیں، عقل رکھتے ہیں ،سوچ اور سمجھ سکتے ہیں اور ان تمام باتوں میں وہ کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں اور یہی حال ہندوؤں سکھوں کا ہے پھر کیوں عوام سے اہم امور میں رائے طلب کر کے فیصلہ نہ کیا جائے۔پنجاب کا سوال ہی لے لو۔پنجاب میں مسلمانوں کی اکثریت ایک مسلمہ امر ہے اور وہ پنجاب کے جن اضلاع میں اپنی اکثریت کے لحاظ سے حقوق مانگ رہے ہیں ان کے مطالبات بالکل جائز اور درست ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ ان کو حقوق دینے میں تامل سے کام لیا جاتا ہے؟ پنجاب کے جن اضلاع میں مسلمان اکثریت رکھتے ہیں ان کے پاس اپنے حقوق کو منوانے کے