انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 513 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 513

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۱۳ خدا تعالی دنیا کی ہدایت کیلئے ہمیشہ نبی مبعوث فرماتا ہے یورپ کے شرک کرنے والے لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہمارے دلوں میں خدا نے اپنے مامور کے ذریعہ ایک نیا ایمان پیدا کر دیا ہے جس سے دوسرے لوگ محروم ہیں۔وہ اگر لوگوں سے روپیہ مانگتے ہیں تو وہ اور بھی زور سے اپنے روپے کو گرہ دیتے ہیں مگر جب ہم اپنے آدمیوں سے مانگتے ہیں تو وہ چاہتے ہیں کہ اُن سے اور زیادہ مانگا جائے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کا روپیہ ضائع نہیں جائے گا۔ویسے تو غیر قوموں کے مقابلہ میں ہماری کوئی حیثیت نہیں کیونکہ ان میں بڑے بڑے امراء اور کروڑ پتی موجود ہیں اور ہماری جماعت میں تو زیادہ تر غرباء ہی ہیں لیکن پھر بھی ہماری جماعت کے اندر قربانی کی روح بہت زیادہ موجود ہے۔ہم نے جب بہار کے مظلوموں کی امداد کے لئے تحریک کی تو ایک احمدی عورت نے مجھے دو سو روپے کا چیک بھیج دیا۔اس نے لکھا کہ ہمارے ہمسائے میں ایک کرنیل کی بیوی رہتی ہے وہ کہنے لگی بات تو تب ہے کہ کوئی ہماری طرح قربانی کر کے دکھائے۔میں نے اُس سے پوچھا کہ تم نے کتنا چندہ دیا ہے؟ کہنے لگی سو سو روپیہ حالانکہ وہ ایک کرنیل کی بیوی تھی جو سوا سو روپے پر فخر کر رہی تھے اور وہ احمدی عورت جس نے دو سو روپیہ کا چیک بھیجا وہ ایک معمولی افسر کی بیوی ہے۔اسی طرح تحریک جدید کے چندوں میں ہماری جماعت کے لوگ بڑھ چڑھ کر قربانیاں کر رہے ہیں اور بعض لوگ تو اس قسم کے ہیں کہ وہ اپنی آمد کا ۱٫۳ اور بعض لوگ اپنی آمد کا نصف تک دے دیتے ہیں اور بعض اس سے بھی زیادہ قربانی کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کو روک دیتے ہیں۔پس ہماری جماعت کے لوگ تو اس قسم کے ہیں کہ ہم انہیں روکتے ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ ہم ضرور دیں گے اور دوسرے لوگ اس قسم کے ہیں کہ اُن سے لوگ چندہ مانگتے ہیں اور وہ دیتے نہیں۔اس کی یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت کے لوگوں کے دلوں میں خدا کی محبت کی ایک آگ ہے اور وہ دین کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں۔ہماری جماعت کے ایک معزز شخص صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید بھی اسی قسم کے لوگوں میں سے تھے وہ حج کیلئے گھر سے نکلے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعوت سُن کر قا دیان آگئے اور بیعت کر لی۔بیعت کے بعد واپس گھر گئے تو افغانستان کے بادشاہ نے اُن کو سنگساری کی سزادی صرف اس لئے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر