انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 502 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 502

انوارالعلوم جلد ۱۸ ۵۰۲ زمین کی عمر اپنی پیدائش سے لے کر اپنی موت تک یہی حساب لگا تار ہے تو بھی وہ صحیح تاریخ نہیں نکال سکتا۔میرے نزدیک ازل کے مقابلہ میں حساب لگانا وقت ضائع کرنا ہے کیونکہ ہما را خدا ازلی ابدی خدا ہے اور اس کی مخلوق بھی اس کے ساتھ ازل سے ہے کیونکہ اگر ہم یہ مانیں کہ ایک زمانہ ایسا بھی آیا کہ جب خدا تعالی ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہا تو یہ اللہ تعالیٰ کی شان کے منافی ہوگا اور بے کا رخدا، خدا نہیں ہوسکتا۔فتوحات مکیہ جلد ۳ صفحه ۵۳۱ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۸ء ( الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۴۷ء )