انوارالعلوم (جلد 18) — Page 479
عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی انوارالعلوم جلد ۱۸ میں ایسی قوت پیدا ہو جائے کہ قلیل سے قلیل خوراک بھی تمہیں کام کرنے کے قابل بنا دے۔میں نے دیکھا ہے آجکل کے نوجوانوں سے بڑھے زیادہ کام کر لیتے ہیں ڈلہوزی جاتے ہوئے مجھے ہمیشہ اس کا تجربہ ہوتا ہے میرے ساتھ چونکہ دفتر کے علاوہ انجمن کے کلرکوں میں سے بھی ایک کلرک کا جانا ضروری ہوتا ہے اور میں کام کسی قد رسختی سے لیتا ہوں اس لئے ایک دو مہینہ کام کرنے کے بعد ہی ان کی طرف سے انجمن میں درخواستیں جانی شروع ہو جاتی ہیں کہ ہمیں اس دفتر سے بدلا جائے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا کام اتنا ہی ہے کہ سور ہیں اور مہینہ کے بعد تنخواہ لے لیں۔میرے نزدیک اس صورت حالات کی وجہ سے ناظروں پر بھی حرف آتا ہے۔اگر ناظر اپنے کارکنوں سے صحیح طور پر کام لیتے تو ان میں یہ احساس ہی کیوں پیدا ہوتا کہ ہمیں اس دفتر سے فلاں دفتر میں بدل دیا جائے یہاں کام زیادہ ہے اور وہاں کام تھوڑا ہے، پھر تو وہ سمجھتے کہ بلا ہر جگہ مسلط ہے اور ہمارے لئے سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ ہم محنت سے کام کریں۔حقیقت یہ ہے کہ کام سے بھا گنا اور گریز کرنا یہ ایک عام عادت ہمیں نو جوانوں میں نظر آتی ہے جب تک اس عادت کو دور نہیں کیا جائے گا ، جب تک اپنی ذمہ داری کو صحیح طور پر نہیں سمجھا جائے گا ، جب تک اپنے مقام کے احساس کا مادہ اپنے اندر پیدا نہیں کیا جائے گا تب تک ہماری جد و جہد کبھی اعلیٰ نتائج پیدا نہیں کر سکتی۔لیکن جب یہ چیزیں پیدا ہو گئیں تو دینی تغیر تو پیدا ہوگا ہی دُنیوی حالتیں بھی خود بخود بدلنی شروع ہو جائیں گی۔یہ امر یا درکھو کہ نکمی قوم دنیا کے پردہ پر بھی کوئی عزت حاصل نہیں کر سکتی۔وہ چیز جس کی عام طور پر لوگ خواہش رکھتے ہیں یعنی دنیوی شان و شوکت ان کا چاہنا عیب ہے لیکن یہ امر قطعی طور پر ناممکن ہے کہ اگر اسلام کی تعلیم پر صیح طور پر عمل کیا جائے تو وہ چیز تمہیں میسر نہ آئے بیشک اس کا چاہنا عیب ہے مگر اس کا ملنا لازمی ہے۔آج تک کسی نبی کی قوم نے بھی یہ نہیں چاہا کہ اسے دنیوی شان و شوکت مل جائے لیکن اگر وہ قوم صحیح طور پر نبی کی قوم بن جائے تو اسے یہ چیز بھی ضرور مل جاتی ہے۔بیشک ایک قوم اُس وقت گنہگار ہوگی جب وہ خود اپنی زبان سے دنیا کی با دشاہت طلب کرے لیکن جب وہ اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرتی اور اپنے سارے وسائل اُس کی راہ میں قربان کر دیتی ہے تو خدا تعالیٰ یہ دکھانے کے لئے کہ میں قادر خدا ہوں دنیا کی