انوارالعلوم (جلد 18) — Page xxiii
انوار العلوم جلد ۱۸ تعارف کتب ارشاد فرمایا جس میں سورۃ مائدہ کی آیت نمبر 9 کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔عدل سے بڑھ کر جو چیز ہے وہ احسان اور حسنِ سلوک ہے گو یا اللہ تعالیٰ بنی نوع انسان کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ دشمن کے مظالم اور اس کی جفا کاریوں کے مقابلہ میں تم نہ صرف عدل سے کام لو بلکہ اس سے احسان اور حسنِ سلوک کا بھی معاملہ کرو۔اگر تم صرف عدل سے کام لو گے تو گو یہ چیز اَقْرَبُ اِلَى التَّقوی ہوگی مگر تقویٰ نہیں ہوگی۔تقویٰ یہ ہے کہ تم دشمن سے احسان کا سلوک کرو اور اس کے مظالم کو بالکل بھول جاؤ“۔(۳۲) ایک آیت کی تفسیر حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۲۰ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ایک خصوصی لیکچر ارشاد فرمایا۔حضور کا یہ پر معارف لیکچر ۱۹۶۱ء میں پہلی مرتبہ روز نامہ الفضل ربوہ میں پانچ قسطوں میں شائع ہوا اور اب یہ لیکچر کتابی صورت میں انوار العلوم کی اس جلد میں شائع ہو رہا ہے۔اس لیکچر میں حضور نے سورۃ الانفال کی آیت ۶ ( گمَا اخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ بالحق۔۔۔۔الخ) کی انتہائی پر معارف اور بے نظیر تفسیر بیان فرمائی۔نیز اس آیت کریمہ کی تفسیر میں مفسرین کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اُن کا حل بیان فرمایا۔اسی طرح تعلق باللہ کی کمی کے باعث مفسرین سے تفسیر بیان کرتے ہوئے جو غلطیاں سرزد ہوئیں اُن کی اصلاح فرمائی۔جس سے آپ کے متعلق پیشگوئی مصلح موعود کے ان الفاظ کہ:۔جائے گا۔کلام اللہ کا مرتبہ اُس سے ظاہر ہوگا اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا کی کمال شان سے تصدیق ہوتی ہے۔☆ W۔۔۔۔۔۔W