انوارالعلوم (جلد 18)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 681

انوارالعلوم (جلد 18) — Page 118

انوار العلوم جلد ۱۸ ۱۱۸ اسلام کا اقتصادی نظام لشکروں پر اور اُن بہت سے لوگوں پر جو اس کے ساتھ ہیں شدت کا مینہہ اور بڑے بڑے اولے اور آگ اور گندھک برساؤ نگا اور اپنی بزرگی اور اپنی تقدیس کراؤنگا اور بہت سی قوموں کی نظروں میں مشہور ہوں گا اور وہ جانیں گے کہ خدا وند میں ہوں۔پس اے آدم زاد! تو جوج کے خلاف نبوت کر اور کہہ خدا وند خدا یوں فرماتا ہے دیکھ اے جوج ، روش، اور مسک اور توبل کے فرمانروا ! میں تیرا مخالف ہوں اور میں تجھے پھر ا دونگا اور تجھے لئے پھر ونگا اور شمال کی دُور اطراف سے چڑھالا ؤ نگا اور تجھے اسرائیل کے پہاڑوں پر پہنچاؤں گا اور تیری کمان تیرے بائیں ہاتھ سے چھڑا دوں گا اور تیرے تیر تیرے داہنے ہاتھ سے گرا دونگا۔تو اسرائیل کے پہاڑوں پر اپنے سب لشکر اور حمایتیوں سمیت گر جائے گا اور میں تجھے ہر قسم کے شکاری پرندوں اور میدان کے درندوں کو دوں گا کہ کھا جائیں۔تو کھلے میدان میں گرے گا کیونکہ میں ہی نے کہا خداوند خدا فرماتا ہے اور میں ماجوج پر اور اُن پر جو بحری ممالک میں امن و سکونت کرتے ہیں آگ بھیجونگا اور وہ جانیں گے کہ میں خدا وند ہوں اور میں اپنے مقدس نام کو اپنی اُمت اسرائیل میں ظاہر کرونگا اور پھر اپنے مقدس نام کی بے حرمتی نہ ہونے دونگا اور قو میں جائیں گی کہ میں خداوند اسرائیل کا قدوس ہوں۔دیکھ ! وہ پہنچا اور وقوع میں آیا خداوند خدا فرماتا ہے یہ وہی دن ہے جس کی بابت میں نے فرمایا تھا۔تب اسرائیل کے شہروں کے بسنے والے نکلیں گے اور آگ لگا کر ہتھیاروں کو جلائیں گے یعنی سپروں اور پھر یوں کو ، کمانوں اور تیروں کو اور بھالوں اور برچھیوں کو اور وہ سات برس تک اُن کو جلاتے رہیں گے۔یہاں تک کہ وہ نہ میدان سے لکڑی لائیں گے اور نہ جنگلوں سے کاٹیں گے۔کیونکہ وہ ہتھیا ر ہی جلائیں گے اور وہ اپنے لوٹنے والوں کو لوٹیں گے اور اپنے غارت کرنے والوں کو غارت کریں گے۔خدا وند خدا فرماتا ہے۔اور اُسی دن یوں ہوگا کہ میں وہاں اسرائیل میں جوج کو ایک گورستان دوں گا یعنی را بگذروں کی وادی جو سمندر کے مشرق میں ہے