انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 39 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 39

انوار العلوم جلد ۷ ۳۹ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳) کروں گا اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ اور اگر خدا تعالیٰ کی یہ مشیت نہ ہوئی تو لکھ کر لفافہ میں بند کر دوں گا۔میرے دل میں یہ اُمنگ ہے کہ پانچ ہزار چندہ دینے والے ایک لاکھ ۹۵ ہزار احمدی ہو جائیں اور پانچ ہزار مبلغ تمام دنیا میں ہم پھیلا دیں۔پھر ایک لاکھ تک مبلغ پہنچا دئیے جائیں۔یہ سکیم اس وقت پاگل کی بڑ ہے لیکن ایسی شاندار بڑ ہے کہ جس نے بھی اس کے پورا کرنے میں حصہ لیا اس بات کا خیال کر کے بھی اُس کی روح آسمان کی بلندیوں میں اُڑنے لگے گی کہ قیامت تک میرے لئے رات دن تبلیغ میں مصروف رہنے والے دنیا میں موجود ہو نگے۔میں مر کر بے نام و نشان ہو جاؤں گا، میری ہڈیاں خاکستر ہو جائیں گی ، میری نسل سے پیدا ہونے والی اولا دکو بھی میرا پتہ نہیں ہو گا مگر اس چندہ سے مستقل طور پر میری طرف سے سارا سال کوئی مبلغ تبلیغ کر رہا ہوگا۔میں سمجھتا ہوں جن لوگوں نے اس دور میں حصہ لیا ہے وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ تھوڑی قربانی سے بھی زیادہ ثواب حاصل کریں۔مگر آئندہ کیلئے شرائط زیادہ سخت کر دیئے جائیں گے اور نرم شرائط سے خدا تعالیٰ کے سپاہیوں میں لوگ داخل نہ ہو سکیں گے۔اب میں تحریک جدید کے دوسرے حصوں کی طرف توجہ کرتا ہوں اور جو تشنہ تکمیل ہیں۔میں جان بوجھ کر ان بعض حصوں کی طرف سے خاموش تھا۔اس سال ارادہ ہے کہ ان پر بھی زور دیا جائے۔مجھے اس کام میں ایک اور بات بہت تکلیف دہ معلوم ہوئی اور وہ یہ کہ جو کار کن تحریک جدید کی زمینوں پر بھیجے جا رہے ہیں اُن کے کام دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ احمدی ماں باپ اپنے بچوں کو محنت و مشقت کی عادت نہیں ڈالتے۔ہم منشی وہاں بھیجتے مگر وہ بھاگ آتے پھر اور بھیجتے وہ بھی بھاگ آتے۔اسی طرح کام کرنے کے لحاظ سے ایسے بھی تھے جو یہ کہتے کہ ہم رات کو کام نہیں کر سکتے ، ایسے بھی تھے جو یہ کہتے کہ آج نہیں کل کام کریں گے۔ہمیں اس طرح جماعت کے نوجوانوں کے اخلاق دیکھنے کا موقع ملا۔تعجب ہے کہ پرانے لوگ بہت کام کر لیتے مگر نئی پود میں کم محنت کرنے کی عادت پائی جاتی ہے۔اُدھیڑ عمر والوں میں سے اکثر عمدگی سے کام کرنے والے ثابت ہوئے مگر نو جوانوں میں سے اکثر سکتے نکلے۔میں جماعت کو اِس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس نے اگر ایسی ہی نسل پیدا کی تو وہ اسلام کی لڑائیاں نہیں لڑسکیں گے بلکہ بھگوڑے ثابت ہوں گے۔اگر ہمارے بچے زیادہ سے زیادہ محنت نہیں کر سکتے ، اگر ہمارے بچے