انوارالعلوم (جلد 17) — Page 570
انوار العلوم جلد ۷ الموعود انگلستان کو امریکہ سے اٹھائیس (۱۲) ایک اور خبر جو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس جنگ کے متعلق بتائی اور نہایت ہی عجیب سو ہوائی جہاز بھیجوائے جانے کی خبر رنگ میں پوری ہوئی ، وہ یہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان گیا ہوں اور انگریزی گورنمنٹ مجھ سے کہتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کی حفاظت کریں۔میں نے اُس سے کہا کہ پہلے مجھے اپنے ذخائر کا جائزہ لینے دو، پھر میں بتا سکوں گا کہ میں تمہارے مُلک کی حفاظت کا کام سرانجام دے سکتا ہوں یا نہیں۔اس پر حکومت نے مجھے اپنے تمام جنگی محکمے دکھائے اور میں اُن کو دیکھتا چلا گیا۔آخر میں میں نے کہا کہ صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے۔اگر مجھے ہوائی جہاز مل جائیں تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام کر سکتا ہوں۔جب میں نے یہ کہا تو معامیں نے دیکھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک تار آیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ : - The American Government has delivered 2800 aeroplanes to the British Government۔یعنی امریکن گورنمنٹ نے دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو دیئے ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔یہ رویا میں نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کو بتا دیا تھا اور انہوں نے آگے اپنی کئی انگریز دوستوں سے اس کا ذکر کر دیا۔یہاں تک کہ سر کلو جو اُس وقت ریلوے کے وزیر تھے اور بعد میں آسام کے گورنر مقرر ہوئے ، اُن کو بھی چوہدری صاحب نے یہ ر و یا بتا دیا تھا۔اس رویا کے چھ ہفتہ کے بعد ایک دن عصر کی نماز کے بعد میں مسجد مبارک میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص دوڑتا ہوا میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ ایک ضروری فون آیا ہے میں گیا اور امرتسر والوں سے میں نے پوچھا کہ مجھے کون بلا رہا ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ شملہ یا دہلی سے کوئی دوست بات کرنا چاہتے ہیں۔تھوڑی دیر گزری تو چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی آواز آئی۔اُن کا پہلا فقرہ یہ تھا کہ کیا آپ نے وہ خبر پڑھ لی ہے اور دوسرا فقرہ یہ تھا کہ مبارک ہو آپ کی خواب پوری ہو گئی۔میں نے کہا کیا بات ہے۔وہ کہنے لگے ابھی ابھی وہ تا ر آیا ہے جو برطانوی نمائندہ نے امریکہ سے