انوارالعلوم (جلد 17) — Page 567
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۶۷ الموعود انگلستان پر جرمنی کے حملہ اور انگریزی (۱۱) پھر انگلستان اور جرمنی کی ابھی جنگ شروع نہیں ہوئی تھی کہ میں نے اور فرانسیسی حکومتوں کے الحاق کی خبر دھرم سالہ میں جہاں میں اُن دنوں تبدیل آب و ہوا کے لئے مقیم تھا رؤیا میں دیکھا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوں اور میرا منہ مشرق کی طرف ہے کہ ایک فرشتہ آیا اور اُس نے جیسا کہ سرشتہ دار ہوتے ہیں بعض کا غذات میرے سامنے پیش کرنے شروع کر دیئے۔وہ کاغذات انگلستان اور فرانس کی باہمی خط و کتابت کے ساتھ تعلق رکھتے تھے۔مختلف ڈاکیومنٹر (DOCUMENTS) کے بعد ایک ڈاکیومنٹ میرے سامنے پیش کیا گیا۔میں نے اُسے دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک چٹھی ہے جو انگریزی حکومت کی طرف سے فرانسیسی حکومت کو لکھی گئی ہے اور اُس کا مضمون یہ ہے کہ ہمارا ملک سخت خطرہ میں گھر گیا ہے۔جرمنی اُس پر حملہ آور ہونے والا ہے اور قریب ہے کہ اُسے مغلوب کر لے۔اس لئے ہم آپ سے خواہش کرتے ہیں کہ انگریزی اور فرانسیسی دونوں حکومتوں کا الحاق کر دیا جائے ، دونوں ایک نظام کے ماتحت آ جائیں اور دونوں کو آپس میں اس طرح ملا دیا جائے کہ دونوں کے شہریت کے حقوق یکساں ہوں۔یہ چٹھی پڑھ کر خواب میں میں سخت گھبرا گیا اور قریب تھا کہ اسی گھبراہٹ میں میری آنکھ کھل جاتی کہ یکدم مجھے آواز آئی کہ یہ چھ ماہ پہلے کی بات ہے یعنی اس حالت کے چھ ماہ بعد حالات بالکل بدل جائیں گے اور انگلستان کی خطرہ کی حالت جاتی رہے گی۔یہ رویا میں نے اُنہی دنوں بعض دوستوں کو سُنا دیا تھا۔جب میں نے یہ رویا دیکھا اُس وقت لوگوں کو ابھی جنگ کے شروع ہونے کا بھی یقین نہیں آتا تھا۔لوگ عام طور پر کہتے تھے کہ ہٹلر ڈراوے دے رہا ہے۔یہ رویا دھرم سالہ میں جولائی ۱۹۳۹ء کے آخر یا اگست کے شروع میں میں نے دیکھا تھا۔اس کے بعد ستمبر ۱۹۳۹ء میں جنگ شروع ہوئی اور وہ بھی ایسے رنگ میں کہ مارچ تک کوئی شخص یہ خیال بھی نہیں کر سکتا تھا کہ ہٹلر غالب آ جائے گا۔بالعموم یہ خیال کیا جاتا تھا کہ برابر کی ٹکر ہے۔مارچ کے آخر تک یہی حالت رہی مگر اس کے بعد جرمنی نے نہایت شدت سے حملہ کیا اور ڈنمارک، ناروے، ہالینڈ اور بیلجیئم پر قبضہ کر لیا۔پھر وہ فرانس کی طرف بڑھا اور اُس پر بھی شدید حملہ کیا۔جب فرانس رگر نے لگا تو اُس وقت