انوارالعلوم (جلد 17) — Page 488
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۸۸ الموعود بھی اسلام کے خلاف کوشش کر رہے تھے اور اپنی اس جدو جہد میں انہیں کامیابی حاصل ہو رہی تھی۔ایسے وقت میں جب عیسائی، ہندو، آریہ اور برہمو سب یہ سمجھ رہے تھے کہ مسلمان ہمارا شکار ہیں اب ہم اُن کو اسلام سے منحرف کر کے اپنے مذہب میں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”براہین احمدیہ“ شائع ہوئی۔اس کتاب میں آپ نے تین سو دلائل کے ساتھ اسلام کی صداقت ثابت کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا تھا۔چار جلدیں اس کتاب کی شائع ہوئیں، ایک جلد اشتہار کے طور پر اور تین جلد میں اصل مضمون کے طور پر اور پھر یہ تین جلدیں جو آپ کی طرف سے شائع ہوئیں ان میں بھی اسلام کی صداقت کی دراصل ایک ہی دلیل بیان ہوئی تھی اور وہ بھی مکمل طور پر نہیں بلکہ دلیل ابھی جاری تھی کہ کتاب بند ہو گئی۔اس آدھی دلیل سے ہی جو براہین احمدیہ کی تین جلدوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے غیر مذاہب میں ایسا تہلکہ مچ گیا کہ یا تو اُن مذاہب کے لیڈروں اور ان مذاہب کے پیروؤں کے دلوں میں یہ خیال قائم ہو گیا تھا کہ وہ اسلام کو کھا جائیں گے اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے معدوم کر دیں گے یا اب اُن کو یہ فکر پیدا ہو گیا کہ کہیں اسلام دنیا پر غالب نہ آ جائے اور ہمارے اپنے بھائی اسلام کی طرف نہ کھینچے جائیں۔چنانچہ اس کتاب کے شائع ہوتے ہی دشمنانِ اسلام نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کو ” ہونہار پر وا کے چکنے چکنے پات کے مطابق اپنے لئے ایک مستقل خطرہ کا الارم سمجھ کر اپنے تیروں کا ہدف بنانا شروع کر دیا اور وہ سب کے سب آپ پر ٹوٹ پڑے۔اُس وقت آپ کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا نہیں تھا، صرف اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید میں آپ نے یہ کتاب لکھی تھی۔جب اس کتاب کو لکھتے لکھتے آپ چوتھی جلد تک پہنچے تو اللہ تعالیٰ کے الہامات سے آپ سمجھ گئے کہ اب الہبی منشاء کسی اور رنگ میں آپ سے خدمت دین لینے کا ہے۔چنانچہ آپ نے براہین احمدیہ جلد چہارم کے ٹائٹل پیج پر ” ہم اور ہماری کتاب“ کے زیر عنوان اعلان فرما دیا کہ :- ابتداء میں جب یہ کتاب تالیف کی گئی تھی اُس وقت اس کی کوئی اور صورت تھی پھر بعد اِس کے قدرت الہیہ کی ناگہانی تجلی نے اس احقر عباد کو موسی کی طرح ایک