انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 319 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 319

انوار العلوم جلد ۱۷ ۳۱۹ تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض کی خدمت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔پھر خواہ انہیں کالج میں رکھ لیا جائے یا سلسلہ کے کسی اور کام پر لگایا جائے بہر حال ان کا وجود مفید ثابت ہو سکتا ہے۔سکول میں میں نے دیکھا ہے جب افسروں کو اس طرف توجہ دلائی گئی تو اس کے بعد ہمیں سکول میں سے ہی ایسے کئی لڑکے مل گئے جنہوں نے اپنی زندگیاں سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کر دیں۔میں امید کرتا ہوں کہ یہی طریق کالج میں بھی اختیار کیا جائے گا تا کہ جو طالب علم اس کالج سے تعلیم پا کر نکلیں اُن کے متعلق ہمیں کامل یقین ہو کہ وہ تعلیم کے بعد دین کے میدان میں ہی آئیں گے۔یہ نہیں ہوگا کہ دنیا کمانے میں مشغول ہو جائیں اور تاکہ ہم فخر سے کہ سکیں کہ ہمارے کالج کا ہر طالب علم اپنے آپ کو دینی خدمت کے لئے پیش کر دیتا ہے۔صرف ہمارے بچے ہوئے طالب علم ہی دنیا کی طرف جاتے ہیں کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ خواہ ہم کوئی کام کریں ہماری اصل دوڑ مذہب کی طرف ہی ہونی چاہئے اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نیک خواہشات کو پورا فرمائے اور یہ پیج جو اس مقام پر ہم بور ہے ہیں اس سے ایک دن ایسا درخت پیدا ہو جس کی ایک ایک ٹہنی ایک بڑی یونیورسٹی ہو، ایک ایک پتہ کالج ہو اور ایک ایک پھول اشاعت اسلام اور تبلیغ دین کی ایک اعلیٰ درجہ کی بنیاد ہو جس کے ذریعہ کفر اور بدعت دنیا سے مٹ جائے اور اسلام اور احمدیت کی صداقت اور خدا تعالیٰ کی ہستی اور اُس کی وحدانیت کا یقین لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو جائے۔اللَّهُمَّ آمِينَ الفضل ۱۲، ۱۴ ، ۱۵، ۱۶ / فروری ۱۹۶۱ء ) MULLER PAUL HERMANI: (۱۸۹۹ ء۔۱۹۶۵ ء) سوئس محقق کیمیا۔اس نے ۱۹۳۹ء میں ڈی ڈی ٹی کے کرم کش خواص دریافت کئے۔جس کے صلے میں اسے ۱۹۴۸ ء میں فعلیات اور طب کا نوبل انعام ملا۔البقرة: ۴۲ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۶۴۶۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) اشاعة السنة جلد ۱۳ نمبر اصفحه ۴،۳ ۱۹۸۰ء