انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 309 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 309

انوار العلوم جلد ۷ تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض کو سر کرنے کی کوشش کرے یا غلیلوں سے دشمن کو شکست دینے کا ارادہ کرے۔ہم کو بھی جب دیکھنے والا دیکھتا ہے تو کہتا ہے یہ لوگ کیا کر رہے ہیں۔وہ عظیم الشان قلعے جو کنکریٹ کے بنے ہوئے ہیں، جن کی تعمیر میں بڑے بڑے قیمتی مصالحے صرف ہوئے ہیں ، جن کو ایلیون پونڈر گنز(Eleven Pounder Guns) سیون ٹی فائیو لی میٹر گنز(75M۔Meter Guns) بھی بمشکل سر کر سکتی ہیں، ان قلعوں کو وہ ان پتھروں یا غلیلوں سے کس طرح تو ڈسکیں گے مگر جو خدا کی طرف سے کام ہوتے ہیں وہ اسی طرح ہوتے ہیں۔پہلے دنیا اُن کو دیکھتی ہے اور کہتی ہے ایسا ہونا ناممکن ہے مگر پھر ایک دن ایسا آتا ہے جب وہی دنیا کہتی ہے اس کام نے تو ہونا ہی تھا کیونکہ حالات ہی ایسے پیدا ہو چکے تھے۔جب محمد رسول اللہ ﷺ آئے تو لوگوں نے اُس وقت یہی کیا کہ ان دعووں کا پورا ہونا ناممکن ہے۔انہوں نے آپ کو مجنون کہا، انہوں نے آپ کے متعلق یہ کہا کہ اس شخص پر نَعُوذُ بِاللهِ ہمارے بتوں کی لعنت پڑ گئی ہے مگر آج یورپ کے مصنفوں کی کتابیں پڑھ کر دیکھ لو، وہ کہتے ہیں اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں قیصر کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں کسری کی حکومت کو شکست ہوگئی ، اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی قوم نہیں ٹھہر سکی تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں وہ زمانہ ہی ایسا تھا اور اُس وقت حالات ہی ایسے پیدا ہو چکے تھے جومحمد اللہ کی تائید میں تھے۔کیا یہ عجیب بات نہیں کہ محمد ﷺ کے زمانہ میں تو آپ کے دعوئی کو پاگل پن اور جنون سمجھا جاتا تھا مگر آج یہ کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے دعوی کو لوگوں نے تسلیم کر لیا تو اس میں کون سی عجب بات ہے، زمانہ کے حالات اس دعوئی کے مطابق تھے اور لوگوں کی طبائع آپ کے عقائد کو تسلیم کرنے کیلئے پہلے ہی تیار ہو چکی تھیں۔یہی احمدیت کا حال ہے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا لوگ کہتے تھے کہ ناممکن ہے کہ یہ شخص دنیا پر فتح حاصل کر سکے ، یہ اپنی آئی آپ مر جائے گا۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی تک نے یہ کہ دیا کہ میں نے ہی اس شخص کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی اس کو گراؤں گا۔سے مگر آپ کے سلسلہ کو دن بدن ترقی ہوتی چلی گئی یہاں تک کہ وہ شخص جسے قادیان میں بھی لوگ اچھی طرح نہیں جانتے تھے ، اُس کی جماعت پہلے پنجاب کے مختلف حلقوں میں پھیلنی شروع