انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 277 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 277

انوار العلوم جلد ۱۷ ۲۷۷ زندگی وقف کرنے کی تحریک یونائیٹیڈ اسٹیٹس امریکہ ہے۔وہاں کی آبادی بارہ کروڑ ہے اور ہندوستان سے دوگنا ملک ہے مگر ہم نے وہاں صرف ایک مبلغ رکھا ہوا ہے۔اگر سارے ہندوستان میں ہم ایک مبلغ رکھنے کی تجویز پیش کریں تو ساری مجلس قہقہہ لگا کر ہنس پڑے گی کہ یہ عجیب تبلیغ ہے کہ سارا ہندوستان سامنے ہے اور مبلغ ایک رکھا جا رہا ہے۔مگر ہم نے امریکہ میں جو ہندوستان سے دو گنا ملک ہے اپنا ایک ہی مبلغ رکھا ہوا ہے۔اگر امریکہ کو ہم چار حصوں میں تقسیم کریں تو وہاں بھی چار مبلغ ہونے چاہئیں اور یہ بھی اقل ترین تعداد ہے۔گیارہ وہ اور چار یہ پندرہ ہو گئے۔پھر جنوبی امریکہ میں مبلغوں کی ضرورت ہے۔اسی طرح کینیڈا میں مبلغوں کی ضرورت ہے۔ان مقامات کے لئے اگر پانچ مبلغ اور تجویز کریں تو اکیس ہو گئے۔پھر عربی ممالک بھی توجہ کے محتاج ہیں۔ان میں مصر ہے ، شام ہے، فلسطین ہے، عراق ہے۔ان میں بھی اگر وہی بات مدنظر رکھی جائے جو یورپین ممالک میں مد نظر رکھی گئی ہے اور ہم ان ممالک کے لئے دو جگہ سنٹر قائم کریں تو دونوں جگہ تین تین مبلغ ہونے چاہئیں۔ایک ایک مبلغ تو سنٹر میں رہے اور رسالے وغیرہ کی ایڈ یٹری کرے اور دو مبلغ ہر وقت گشت لگاتے رہیں گویا کم سے کم یہ چھ مبلغ اور ہمیں چاہئیں۔اکیس اور چھ ستائیس ہو گئے۔پھر اگر سماٹرا اور جاو اوغیرہ جزائر کو مدنظر رکھا جائے تو کم سے کم چھ اور مبلغوں کا ہمیں شمار کرنا چاہئے۔ستائیس پہلے اور چھ یہ تینتیس مبلغ ہو گئے۔بیرونی ممالک کی تبلیغ اور اشاعت لٹریچر کے لحاظ سے اوپر کے سولہ مشنوں پر کم سے کم چھ سو روپیہ ماہوار فی مشن خرچ کی ہم کو گنجائش رکھنی چاہئے۔یہ خرچ اندازاً ایک لاکھ سولہ ہزار کا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ مبلغوں کے آنے جانے کے اخراجات کے لئے روپیہ کی ضرورت ہوگی یا جو مبلغ آئیں گے اُن کی جگہ دوسروں کو بھیجنے کی ضرورت ہوگی۔بہر حال تینتیس بیرونی مبلغین کے سالانہ ذاتی اخراجات کو اور تینتیس مبلغ جو مرکزی پہلے مبلغوں کے قائمقام ہو کر جانے کیلئے رکھے جائیں گے، اُن کے اخراجات کو محوظ رکھ کر ایک لاکھ چھیانوے ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔افریقہ کے مختلف مشنوں کا خرچ بھی کم سے کم ساٹھ ہزار روپیہ سالانہ رکھا جانا چاہئے۔گویا تین لاکھ بہتر ہزار روپیہ سے بیرونی ممالک میں ہم اقل ترین تبلیغ کر سکتے ہیں۔اگر ان میں بارہ لاکھ روپیہ ہندوستان کی تبلیغ کا بھی شامل کر لیا جائے تو پندرہ لاکھ بہتر ہزار اور مرکز کے اخراجات کو۔